پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیبرپختونخوا میں پاک۔افغان سرحد سے متصل علاقے میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے اور اس طرح کی اشتعال انگیزی کسی صورت قابل قبول نہیں سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دے کر دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔



لشکری رئیسانی نے قاسم سوری کیخلاف الیکشن ٹریبونل میں دائر درخواست 7سال بعد واپس لے لی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میرلشکری خان رئیسانی نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 پردوبارہ انتخابات کرانے کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف سات سال بعد اسٹے کی درخواست واپس لی گئی، انتخابات میںہار ے شخص کو دیا گیا اسٹے سات سال تک برقرار رکھا گیا ،



بلوچستان ہائیکورٹ میں سڑک کی تعمیر پر پیش رفت رپورٹ طلب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سائنس کالج، ہاکی چوک تا سریاب ریلوے کراسنگ سڑک اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے متعلق تفصیلی پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو مقررہ مدت میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔