بارڈربندکرکے25لاکھ لوگوں کو فاقہ کشی پرمجبورکیاگیاہے، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی،قتل وغارت گری،بے روزگاری کے ذمہ دار ریاست وحکومت کے ادارے ہیں بارڈربندکرکے25لاکھ لوگوں کو فاقہ کشی پرمجبورکیاجارہاہے۔



قیادت کی عظمت کا دارومدار عوام کے اعتماد پر ہے ، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ قیادت کی اصل عظمت کا دارومدار عوام کے اعتماد پر ہوتا ہے اور یہ اعتماد عوام کی بیلوث خدمت اور ان سے مسلسل رابطے میں رہنے سے حاصل ہوتا ہے۔ ایک طویل سیاسی پس منظر رکھنے کے باعث میں نے پہلے دن سے گورنر ہاس کے دروازے عام لوگوں کیلئے کھلے رکھے ہیں۔



کیسکوواجبات وصولی کے بجائے لوڈشیڈنگ کر رہی ہے ، بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  چیف جسٹس عدالتِ عالیہ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیسکو کی جانب سے ٹیوب ویل کے کنکشن منقطع کرنے اور صوبے میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔



ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی معطلی سیاسی کارکنوں کی فتح ہے، نوابزادہ لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی معطلی کو سیاسی کارکنوں کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اراکین 26 ستمبر کو ہونے والے صوبائی اسمبلی کے اجلا س میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کا ازسر نو جائزہ لینے اور خدشات دور کئے جانے کی قرار دادپیش کریں گے



غزہ: آج مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک اور کینیڈا کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


ایمرجنسی سروس کے ذرائع نے بتایا کہ جنوبی غزہ کے علاقے رفح کے قریب ایک امدادی تقسیم کے مرکز پر حملوں میں کھانے کے انتظار میں کھڑے 8 بے بس افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔



ججز ایک دوسرے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کرسکتے، سپریم کورٹ

| وقتِ اشاعت :  


مزید کہا گیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا، نتیجتاً سپریم کورٹ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔



آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو مزید 1 ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، وزارت خزانہ

| وقتِ اشاعت :  


عالمی مالیاتی فنڈ کا وفد پاکستان میں تقریباً دو ہفتے قیام کرے گا۔ آئی ایم ایف مشن پاکستان کی معاشی صورت کا دوسرا جائزہ لے گا۔ تکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔



آئی ایم ایف کیساتھ شراکت داری کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے، وزیراعظم شہبازشریف

| وقتِ اشاعت :  


وزیراعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پرنیویارک میں ہوئی،دوران ملاقات وزیراعظم نےپاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا۔



ٹرمپ، غزہ تنازع ختم کرانے پر ہی نوبیل امن انعام جیت سکتے ہیں، فرانسیسی صدر

| وقتِ اشاعت :  


فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان غزہ پر جاری تنازع ختم کرانے کی صورت میں ہی نوبیل امن انعام حاصل کر سکتے ہیں۔