کوئٹہ: ایف آئی اے بلوچستان اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کے عملے نے افغان شہریوں کی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ کے عملے نے افغان شہریوں کی سمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو کچلاک کے علاقے میں پاکستان ہوٹل سے گرفتار کرلیا۔
کوئٹہ : ایف آئی اے بلوچستان زون کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کے عملے نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں پاکستانی اور غیر ملکی کرنسی موبائل فون اور دیگر مواد برآمد کرلیا۔
گوادر: چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ اور ہینگینگ کمپنی کے سی ای او اینڈی لی ہا نے مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور فری زون میں نئی انڈسٹریز کی آمد سے خطے میں معاشی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوگا،
کوئٹہ : بلوچستان کے سیاسی مذہبی جماعتوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے رہنمائوں سید الطاف حسین شاہ ، علامہ ہاشم موسوی ، حافظ ادریس مغل، فاطمہ خان، آرزو خان، سید ضیاء الدین سمیت دیگررہنمائوں نے کہا ہے کہ آج کے اس پروگرام میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے غریب اور نادار 10 جوڑوں کی اجتماعی شادی عمل میں لائی گئی ہے جس کا مقصد لوگوں کو شادی کے نیک اور پاک بندھن میں باندھ کر انہیں برائی سے بچانا ہے ۔
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کی اقلیتی برادری کی سماجی و معاشی ترقی، فلاح و بہبود اور انہیں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے ‘‘پیپلز مینارٹی کارڈ’’ کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر ہوئے مسلم لیگ ن کے اجلاس میں احسن اقبال، رانا ثناءاللہ اور وزیرِ امورِ کشمیر انجینئر امیر مقام شریک ہوئے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور مجھے مبارکباد دینے آئے تھے، میں صوبے کا چیف ایگزیکٹو ہوں، میرے آفس میں سب آئیں گے تو کور کمانڈر بھی آئیں گے۔
پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش کی گئی ہے۔ کراچی پورٹ سے بنگلادیش، چین اور وسطیٰ ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کرسکے گا۔