کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو سیکریٹری محکمہ خوراک وفوڈ سیکیورٹی غلام علی بلوچ نے محکمانہ امور پر بریفنگ دی، صوبائی وزیر محکمہ خوراک وفوڈ سیکیورٹی سردار عبدالرحمن کھیتران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یورپ میں نو سرمایہ دار کتوں کی موجودگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں ایک کتے کے پاس پاکستان کے قومی خزانہ سے زیادہ رقم موجود ہے ۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ہیلی کاپٹر کا استعمال خزانے پر بوجھ بن گیا اور انہوں نے وی آئی پی فلائٹس کے لئے 2 کروڑ 21 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز مانگ لیے۔
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے غیرملکی اثاثہ کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ جو لوگ ایف بی آر میں پیش نہیں ہوئے ان کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔
کوئٹہ: صوبائی وزیرداخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء اللہ لانگو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بارشیں نا ہونے کی وجہ سے بلوچستان میں خشک سالی ہر گزرتے روز شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔
کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے میں بلوچستان کو اولیت ملنی چاہئے سابق حکومتوں نے صوبے کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا ، موجودہ حکومت سے عوام کی توقعات وابستہ ہیں ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے ۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 6نقاط کا لاگ الاپنے والوں کا مسخ شدہ لاشوں اور سیکورٹی اداروں کی جانب سے آپریشن پر چپ کا روزہ رکھنا سوالیہ نشان ہے بی این پی( مینگل) کی مرکز میں اتحادی نے بلوچستان کے اسکیموں کو وفاقی پی ایس ڈی پی سے نکالنا کر ان کی قوم پرستی کی منہ پر طمانچہ مارا ہے18ویں کو ختم کرنے کی سازش لولی لنگڑی جمہوریت کا بھی گلہ دبانے کے مترادف ہے مضبوط اور مستحکم جمہوریت ہی ملک کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہوسکتا ہے ۔