بلوچستان حکومت کو سیاسی خطرات کا سامنا ہے، کریم نوشیروانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ خدا خیر کرے جام کمال کی حکومت کو ’’سیاسی سادھوؤں‘‘ نے گھیرا ہوا ہے اور وہ حکومت کو’’جام‘‘ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،جام کمال کو چاہئے کہ وہ ماہ بھارت بن کر ان سادھوؤں کو دم کریں تاکہ ان کی سیاست منتشر ہو۔



میرے خلاف دائر پٹیشن کی کوئی اہمیت نہیں ، اسلم بھوتانی

| وقتِ اشاعت :  


حب: رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے گزشتہ روز حب کے صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے خلاف جو میرے مخالف امیدار نے الیکشن ٹریبونل میں جو پٹیشن دائر کی ہے اسکی کوئی خاص اہمیت نہیں کیونکہ الیکشن میں ہارنے والے اکثر امیدواراپنی دل کی تسلی کیلئے اس قسم کی پٹیشنز دائر کر تے رہتے ہیں ۔



عدالت کا حجاج کرام کی کراچی سے کوئٹہ فلائٹ شیڈول پیش کر نے کا حکم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس محمد کامران ملاخیل پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے حجاج کرام کی ٹرانزٹ فلائٹس سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران درخواست گزاران کی جانب سے اسحاق ناصر ایڈووکیٹ اور نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ جبکہ وزارت مذہبی امور کے حسیب ودیگر پیش ہوئے ۔