ماضی کے حکمرانوں نے گوادر و ریکوڈک کا سود ا کیا عوام انہیں مسترد کر دیں، اسرار زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی قائد و بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 38و39 پارٹی کے نامزد امیدوار میر اسراراللہ زہری نے کہا ہے کہ ماضی میں عوام نے جن کو رہنماء بنایا وہ رہزن ثابت ہوئے جنہوں نے نہ صرف کرپشن کی تاریخ رقم کی بلکہ گوادر اور ریکوڈک جیسے اہم منصوبوں پر بھی سودا بازی کی۔پچیس جولائی عوام کے امتحان کا دن ہے صرف ووٹ کی طاقت سے ہی سیاسی سودا گروں کا راستہ روکا جاسکتا ہے۔



پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا منتخب نمائندوں کا راستہ نہ روکا جائے، محمود اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


پشین :  پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان مزید تجربات کا متحمل نہیں ہوسکتا 70سالوں میں جو ہوا اسکے مثبت نتائج نہیں نکلے ،لیڈر ایجاد نہیں ہوتے پاکستان کی 20کروڑ عوام کی عقلمندی پر بھروسہ کرنا ہوگا ،عوام جنہیں ووٹ دیتے ہیں خدارا انکا راستہ نہ روکا جائے ،دنیا کا کوئی ملک بھی خفیہ اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا ۔



چلتن ایکسپریس اور بلوچستان ایکسپریس کی بحالی پر غور کر رہے ہیں، روشن خورشید بروچہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وفاقی وزیر ریلوے محترمہ روشن خورشید بروچہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر نے ر یلوے کی بحالی کے لئے بہت کام کیا ہے ہمیں دوسروں پر تنقید کرنے کی بجائے ان کے اچھے کاموں کو یاد کرنا چا ہئے محکمہ ریلوے عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے چلتن ایکسپریس اور بلوچستان ایکسپریس کی بحالی پر غور کر رہی ہے ۔



نگراں حکومت کی توجہ امن و امان کے بجائے سیاسی قائدین کی گرفتاری پر ہے، رضا ربانی

| وقتِ اشاعت :  


 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے نگراں حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکام امن و امان کی مخدوش صورتحال پر خاموش ہیں اور ساری توجہ سیاسی قائدین کی گرفتاری پر ہے۔



ن لیگ کی حکومت نے قرضے بڑھادیے، تسلیم کرتا ہوں: فضل الرحمان

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: متحدہ مجلس عمل کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی حکومت نے قرضے بڑھا دیے اس بات کو تسلیم کرتا ہوں مگر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی ساڑھے3سو ارب کا قرضہ لاددیا۔



آصف زرداری کو دی گئی سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے، پرویز رشید

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ جو سہولت آصف زرداری اور فریال تالپور کو دی گئی ہم اس کی حمایت کرتے ہیں اور یہ سہولت نواز شریف کو بھی دی جائے۔