آواران ، بلوچ مسلح تنظیم اور علی حیدر محمد حسنی کے گروپوں میں جھڑپ،4افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ضلع آوران کے علاقے مشکے میں کوہ کپور کے مقام پر سردار علی حیدر محمد حسنی گروپ اور بلوچ مسلح تنظیم کے درمیان تصادم، چار افراد جاں بحق، متعدد زخمی، تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کو ضلع آواران کے علاقے کوہ کپور میں دو گروپ جس میں سردار علی حیدر محمد حسنی او ر بلوچ مسلح تنظیم کے درمیان جھڑپ



سیلابی ریلے میں بہ جانیوالے14افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ،شاہ نورانی میں سیلاب متاثرین کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ،وبائی امراض پھیلنے کا اندیشہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: خضدار کے بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا، 14خواتین اور بچوں سمیت تمام سولہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ریلیف آپریشن شروع کردیا گیا۔



فرنٹیئر کور کی حب میں کارروائی ،بی ایل اے کمانڈرکوگرفتارکیا ،ایف سی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فرنٹیئرکوربلوچستان کی حب میں خفیہ اطلاع پرکالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی، کارروائی کے دوران شدیدفائرنگ کے تبادلے میں بی ایل اے کے کمانڈرصورت جان سمیت 02دہشتگرد گرفتار۔جبکہ گوادر کے علاقے پسنی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بی ایل ایف کے انتہائی مطلوب 02 دہشتگرد خودکار ہتھیار



مقدمات سے مر عوب نہیں ہو ں گے ،مستونگ واقعہ خفیہ اداروں کی جانب سے تحریک کو بد نام بنانے کی سازش ہے ،مہران بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق میں بلوچ قومی نمائندہ مہران بلوچ نے کہا ہے کہ مستونگ واقعے میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا اسٹیبلشمنٹ کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے. شروع دن سے ہی اسٹیبلشمنٹ نے اپنے نام نہاد سفارت خانوں کے ذریعے میرے خلاف دوسرے ملکوں کو غلط معلومات فراہم کرتی رہی



مستونگ، واقعہ، زمران مری، عبدالنبی بنگلزئی ، قادرمری کیخلاف مقدمہ درج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مستونگ میں بائیس مسافروں کے اغواء کے بعد قتل کا مقدمہ دو دن بعد کالعدم بلوچ شدت پسند تنظیم کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمے نواب خیر بخش مری مرحوم کے بیٹے زامران مری کو نامزد کیا گیا



دہشت گردوں سے ایک ایک قتل کا حساب لیں گے; جنرل ناصر جنجوعہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر جنجوعہ نے سانحہ مستونگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دہشت گردوں سے ایک ایک قتل کا حساب لیں گے اور یہ دشمن پیچھے سے حملہ کرتا ہے اور دشمن ذہنی پستی کا شکار ہے اور ہمارے بچوں کو مارنے لگا ہے بلوچوں اور پشتونوں کو لڑانے کی کوشش کی گئی



کھڈکوچہ سے ایک اور مسافر کی لاش برآمد ،سانحہ مستونگ ،ہلاکتوں کی تعداد22ہوگئی ،فورسز کے آپریشن میں 7افراد ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں سرچ آپریشن کے دورا ن ایک اور مغوی مسافر کی لاش مل گئی۔جاں بحق افراد کی تعداد بائیس ہوگئی۔سرچ آپریشن میں سات افراد بھی مارے گئے۔ لیویز کے مطابق مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں گزشتہ شب نامعلوم دہشتگردوں نے دو مسافر بسوں کو روک کر تیس کے قریب مسافروں کو اغواء کرلیا تھا



کوئٹہ ایف سی کا سریاب و دیگر علاقوں میں آپریشن 70 افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کے دوران 70 سے زائد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں حساس ادارے نے خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو اہم دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔



صوبائی اسمبلی کا اجلاس وفاقی اداروں میں بلوچستان کے کوٹہ پر عملدرآمد کی قراردادمنظور ملازمین کی چھان بین کیلئے کمیٹی قائم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے وفاقی اداروں میں بلوچستان کے کوٹہ پر عملدرآمد اور بے روزگار انجینئر کا کوٹہ بڑھانے پر نظر ثانی کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی جبکہ بلوچستان کے کوٹہ پر بھرتی کیے گئے ملازمین کی چھان بین اور بلوچستان سے جعلی ڈومیسائل کی چھان بین کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی



کوئٹہ، مسلح افراد کی لیاقت بازار میں دکان پر فائرنگ ہزارہ برادری کے2افراد قتل ایک زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نامعلوم افراد نے کپڑے کی دکان پر فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد خوف و ہراس کے باعث دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہوگئے۔