مردم شماری کے حق میں ہیں سانحہ کوئٹہ کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالوسع نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد جو بھی ذمہ دار ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے جمعیت علماء اسلام مردم شماری کے حق میں ہیں ملک میں کبھی بھی صاف شفاف مردم شماری اور انتخابات نہیں ہوئے ہیں اگر صاف شفاف مردم شماری ہو تو ملک اور خاص کر صوبہ ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے



دہشتگردی کے بزدلانہ کارروائیوں سے مرعوب نہیں ہونگے، نواب ثناء زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے آواران میں ڈی پی او اور اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ انہوں نے فائرنگ سے سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں



حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنماء پاکستان میں ہیں اسلام آباد ان کیخلاف قابل قدر کوششیں نہیں کیں، امریکہ

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن : امریکہ نے حقانی نیٹ ورک کیخلاف کاروائیوں سے متعلق پاکستان کی کوششوں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے اہم رہنما ابھی تک پاکستان میں واقع اپنے محفوظ ٹھکانوں میں آزادنہ طور پر کام کررہے ہیں،گزشتہ 6ماہ کے دوران پاکستان نے حقانی نیٹ ورک کے خلاف قابل قدر کوششیں نہیں کیں،پاکستان دہشتگرد تنظیموں کو محفوظ ٹھکانوں کی فراہمی روکنے کیلئے اقدامات کرے۔



انٹر کالج سوراب کی عمارت 14سال بعد بھی تشنہ تکمیل

| وقتِ اشاعت :  


سوراب: گورنمنٹ انٹرکالج سوراب کی عمارت چودہ سال گزرجانے کے باوجودآج بھی تشنہ تکمیل،عمارت اوراپ گریڈیشن نہ ہونے کے باعث علاقہ کے سینکڑوں طلبہ وطالبات کوحصول تعلیم میں مشکلات کاسامنا،ارباب اقتدارسے سوراب انٹرکالج کی



بلوچستان کے 30اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز 19دسمبر سے ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : ملک بھر کی طرح بلوچستان کے 30اضلاع میں بھی 19دسمبر سے پولیو مہم شروع کی جارہی ہے جو صوبے کے 3حساس اضلاع کوئٹہ ،پشین اور قلعہ عبداللہ میں 7جبکہ دیگر 27اضلاع میں تین روز تک جاری رہے گی ،



پاکستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ المیہ ہے بلوچستان کے لاپتہ افراد بازیاب کئے جائیں ،انسانی حقوق کمیشن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق بلوچستان چیپٹر نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے مناسبت سے بوائے سکاؤٹ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے علاوہ سول سوسائٹی کی بڑی تعداد میں مرد خواتین نے شرکت کی



قلات میں گیس کی بندش ،سیاسی جماعتوں و عوامی حلقوں کا تحریک چلانے کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


قلات: آل پارٹیز سیاسی وسماجی رہنماؤں نے گیس بندش کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا، ان خیالات کا اظہار قلات کے سیاسی وسماجی رہنماؤں میر منیر احمد شاہوانی ، میر مبارک خان محمدحسنی ، حاجی عبدالعزیز مغل، میر نذیر احمد نیچاری، کونسلر عبدالعلیم