ڈیرہ غازی خان :وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاہے کہ سی پیک منصوبے کی تکمیل سے ترقی یافتہ بلوچستان وجود میں آئے گا، منصوبے سے صرف بلوچستان ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کا فائدہ ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے بلوچستان نہیں پورے پاکستان کا فائدہ ہے۔
کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم کے دوران سورنج گنج بازار،قندھاری بازار، جناح روڈ، صرافہ بازار اور سریاب روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران دکانوں کے باہر قائم کئے گئے تھڑوں کو مسمار کر کے سامان تحویل میں لے لیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ انجینئر عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی بتول اسدی ، اسسٹنٹ کمشنر صدر منیر احمد موسیانی اور اسپیشل مجسٹریٹ محمد حسین،مجسٹریٹ ارباب عنایت کاسی نے پولیس اور فرنٹیئر کور کے عملے کے ہمراہ کوئٹہ شہر میں قائم کی گئی
کیوبا میں سابق صدر فیدل کاسترو کے انتقال کے بعد نو روزہ سوگ کا آغاز ہو گیا ہے جس کے دوران ان کی باقیات کو ان راستوں پر لے جایا جائے گا جن پر سے گزر کر ان کے ساتھیوں نے بتیستا کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔
شام کے شہر حلب میں سرکاری فوجیں باغیوں کے زیرانتظام علاقوں کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں جبکہ اس دوران سینکڑوں کی تعداد میں شہری حکومت کے زیرانتظام علاقوں میں چلے گئے ہیں۔
نئی دلی: سابق بھارتی آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی کارکردگی کے معترف نظر آتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید انتہائی شاندار اور پیشہ ورانہ فوجی افسر ہیں۔
کوئٹہ: بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے زیراہتمام اسسٹنٹ کمشنرز اور سیکشن آفیسرز کے مقابلے کے امتحانات میں ہفتہ کے روز بھی ایک امیدوار نے اپنی جگہ پر اپنے بھائی کو امتحان دینے کیلئے بھیجا جسے پبلک سروس کمیشن کے عملے نے پکڑ لیا
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کا سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل باجوہ ایک انتہائی تجربہ کار، بہترین قوت فیصلہ اور شاندار کیرئر کے حامل افسر ہیں جن کی بحیثیت آرمی چیف تقرری ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے اور دنیا کی بہترین فوج کا سپہ سالار بننا جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے باعث اعزاز ہے
کوئٹہ : کوئٹہ میں فرنٹیر کور بلوچستان کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد شہر میں حفاظتی انتظامات کو مزید شخت کردیا گیا ہے اور فرنٹیر کور بلوچستان نے مورچے بناکر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں ۔کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر گزشتہ دنوں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اور پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد کوئٹہ میں حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کردیا گیا ہے