شاہ نورانی کا واقعہ قابل مذمت ہے، رؤف مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر عبدالرؤف مینگل ، میر اکبر مینگل نے اپنے مشترکہ بیان میں شاہ نورانی سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے دردناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں یہ تیسرا بڑا واقعہ ہے جس میں بے دردی سے انسانوں کا قتل عام کیا گیا ہے یہ انسانیت سوز واقعات قابل مذمت ہیں اس واقعے میں 80سے زائد لوگ شہید ہوئے اور 250 سے زائد موت و زیست کی کشمکش میں ہیں



عمران خان کی جلن کے لیے دوائی تیار کرنے پر غور کررہے ہیں، سعد رفیق

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنے نام کی ضد ہے اور ان کی سیاست میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے اور بغیر ثبوت الزام لگانے کے علاوہ کچھ نہیں جب کہ عمران خان صاحب کی جلن کے لیے کونسی برنول تیار کرنی پڑے گی اس پر غور کررہے ہیں۔



لندن کے فلیٹس کاروباری شراکت کے خاتمے پر حسین نواز کے نام کئے، قطری شہزادہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: قطر کے شہزادہ حمدبن جاسم بن جبارالثانی کا کہنا ہے کہ میاں شریف نے ان کے کاروبار میں شراکت کررکھی تھی اور ان ہی کی خواہش پر اس شراکت کے بدلے لندن کے 4 فلیٹس حسین نواز کے نام کئے گئے۔



ایل او سی پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں اور وفاق کو پاناما کی فکر ہے، مولا بخش چانڈیو

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں اور وفاقی حکومت کو پانامالیکس اور بلاول بھٹو زرداری کی رومن اردو میں لکھی ہوئی تقریر کی فکر ہے۔



کوئٹہ،ایف آئی اے نے پاسپورٹ آفس کے اہلکار کو گرفتار کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف آئی اے نے رشوت لینے کے الزام میں پاسپورٹ آفس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی کوئٹہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان اسلم نے ایف آئی اے کرائم سرکل کی ٹیم اور سول مجسٹریٹ جمعہ خان مندوخیل کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کوئٹہ پر چھاپہ مارا



احتساب عدالت میں میگا کرپشن کیس کی سماعت 28 نومبر تک ریفرنس جمع کرانے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: احتسا ب عدالت کو ئٹہ کے جج جنا ب عبدالمجید ناصر نے بلو چستان میگا کرپشن کیس کے حوا لے سے آئندہ سما عت پر ریفرنس عدالت میں جمع کر انے کا حکم دے دیا ہے جبکہ سا بق ڈی آئی جی پو لیس بلو چستان ریاض احمد کے خلا ف 200ملین روپے کے نا جا ئز اثا ثہ جا ت کیس میں ایک اورگوا ہ کا بیا ن قلمبند کر لیا گیا ۔



کوئٹہ پولیس کی احتجاج کرنے والے معذور افراد پر وحشیانہ تشدد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں انصاف کے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے معذوروں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا،تفصیلات کے مطابق سرکاری کوٹے کے تحت ملازمتیں ، وہیل چیئر اور دیگر ممالک میں معذوروں کو حاصل سہولیات مقامی معذوروں کو دینے سمیت دیگر مطالبات منوانے کے لئے انجمن معذوران بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ کے ہاکی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔