مند سے متعدد بلوچ فرزندوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیاگیا ہے ،بی آر پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ فورسز نے مند کے علاقے گوبورد میں کا رروائی کرتے ہوئے متعدد بلوچ فرزندوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے جن میں ولید ولد ناصر، دلاور ولد حاجی کریم بخش، عدنان ولد رشید، مجیب ولد لطیف اور زاہد بلوچ شامل ہیں بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی



دہشتگردی کو کسی ملک سے نہیں جوڑا جاسکتا ، سی پیک میں ایران کو خوش آمدید کہیں گے

| وقتِ اشاعت :  


بیجنگ ، گوا: برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تنظیم برکس کے بھارت کے شہر گوا میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں نریندر مودی کی طرف سے پاکستان کے خلاف کلمات کے بعد چین نے اپنے روائتی دوست پاکستان کا دفاع کیا ہے۔برکس کے سربراہی اجلاس کو میزبان ملک انڈیا کے وزیر اعظم نے پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کرنے کی اپنی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا



پاکستان ہماری وجہ سے نہیں بلکہ اپنی پالیسیوں کی وجہ سے تنہا ہوچکا ہے، بھارت

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی : بھارت نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان اپنی پالیسیوں کی وجہ سے تنہا ہوچکا ہے اس میں بھارت کا کوئی کردار نہیں ۔پیر کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان وکا س سوراپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی پالیسیوں کے باعث تنہا ہوچکا ہے اس میں بھارت کا کوئی کردار نہیں ہے



سبی سے اغواء 4مزدور لیویز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بازیاب کرالیا

| وقتِ اشاعت :  


سبی : تین روز قبل تلی تھنگ کے قریب سے اغواء ہونے والے چار مزدوروں کو لیویز فورس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد بخفاظت بازیاب کرا لیے ہیں ،ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب تفصیلات کے مطابق تلی کے قریب روڈ پر کام کرنے والے چار مزدور وں کو نامعلوم افراد نے اغواء کر کے اپنے ہمراہ لیے گئے تھے ،



گوادر ٹر یفک حا دثہ 39افراد زخمی ہو گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گوادر کو سٹل ہا ئی وے پر اوما ڑہ کے قریب ٹریفک حادثہ 39افراد زخمی ہوگئے 5کی حا لت تشویشنا ک ، تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو کو سٹل ہا ئی وے پر اوما ڑہ کے قریب گوادر سے کراچی جا نے والی ایمبولینس کراچی سے گوادر آنے والی کوچ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 39افراد زخمی ہوگئے



فضل الرحمن سے لیکر محمود اچکزئی تک تمام سیاسی جماعتوں نے عوام کو دھو کہ دیا ،جمعیت نظریاتی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے قائمقام مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے حکمرانوں نے قوم کو دھوکہ دیا وزیراعظم سے لے کر وزیراعلیٰ تک مولانا فضل الرحمان سے لے کر محمود خان اچکزئی تک تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کو دھوکہ دیااور اپنے زیادتی مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دیا



بھارت کے پڑوس میں دہشتگردی کی لیبارٹری ہے ،نریندر مودی

| وقتِ اشاعت :  


نئی دہلی/گوا : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستان کو دہشتگردوں کی لیبارٹری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو سب سے زیادہ براہ راست سنگین خطرہ دہشتگردی سے ہے جس کی لیبارٹری بھارت کے پڑوس میں ایک ملک ہے ،یہ ملک نہ صرف دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے بلکہ ایک ایسی ذہنیت کو تیا رکررہا ہے جو دہشتگردی کو سیاسی فوائد کیلئے جائز قرار دیتی ہے۔