نوشکی، ڈیرہ بگٹی میں دھماکہ ، تمپ میں ٹرانسمیشن لائن کو اڑادیا گیا ،سبی ریلوے ٹریک پر نصب دھماکہ خیز مواد برآمد

| وقتِ اشاعت :  


تربت +نوشکی+سبی+ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے علاقے تمپ اور مند میں نامعلوم افراد کی بجلی کی ٹرانسمیشن لائن پر فائرنگ ،چھ گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، نوشکی جشن آزادی ریلی کے قریب دھماکہ ، سبی میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، ڈیرہ بگٹی بارودی سرنگ دھماکے میں موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا،



یہ وقت قومی ہم آہنگی کا ہے ملکر دہشتگردی کیخلاف کام کرنا ہوگا ،مولانا فضل الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور نواز شریف کو اپوزیشن اور حکومت کے درمیان محاذ آرائی کا نوٹس لیکر باہمی طور پر کشمکش کو ختم کرنا چاہیے۔ سلامتی کے امور پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل پاتی ہے تو خیر مقدم کریں گے۔ یہ یہ بات انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ بار روم میں چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی ، وکیل رہنماء علی احمد کرد اور دیگر وکلاء سے سانحہ کوئٹہ پر تعزیت کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔



بلوچستان میں مظالم کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد تمپ زون آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خاص بی ایس او آزادکے مرکزی کمیٹی کے رکن نودان بلوچ جبکہ اعزازی مہمان مرکزی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر علی شیر بلوچ تھے۔



مذمت سے بات آگے نکل چکی ہے ،روز جنازے اٹھا اٹھا کر شہر سنسان جبکہ قبر ستان آباد ہورہے ہیں ،اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


چمن : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترجان مینگل نے کہاہے کہ مذمت پر مذمت سے بات بہت آگے نکل چکی ہے آئے روز جنازے اٹھا اٹھا کر شہر سنسان جبکہ قبرستان آباد ہورہے ہیں ،حکومت ایوان میں بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں جو قطعاََ اچھی روایت نہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کے بھائی عسکر خان اچکزئی کی شہادت پر ان سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا



کوئٹہ دھماکے میں “را” کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، دفترخارجہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اس سلسلے میں کل بھوشن یادو کا اعترافی بیان ریکارڈ پر موجود ہے۔



بھارت ، ایران ، آذربائیجان اور روس شمال جنوب کو ریڈورکی تعمیر پر متفق

| وقتِ اشاعت :  


باکو : ایران‘ روس اور آذر بائیجان نے اپنے مشترکہ عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کے لئے شمال‘ جنوبی بین الاقوامی شاہراہ تعمیر کریں گے اس شاہراہ سے اشیاء کا نقل و حمل زیادہ تیز تر ہوگا یہ شاہراہ بھارت کے بندر گاہ ممبئی سے شروع ہوگی اور سمندری راستے ساحل مکران کے بندر گاہ، بندر عباس اور وہاں سے ریل اور سڑک کے ذریعے آذر بائیجان سے لے کر وسط ایشیائی ریاستوں کو ملاتی ہوئی سینٹ پیٹرز برگ اور ماسکو ‘ اس کے بعد روس سے ہوتی ہوئی مغربی یورپ تک یہ شاہراہ پھیلے گی



وکلاء کی قربانی ناقابل فراموش ہے ،دشمن سن لیں پاکستان قائم رہے گا، کمانڈر سدرن کمانڈ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کمانڈر سدرن کما نڈ لیفٹینٹ جر نل عامر ریا ض نے کہا ہے کہ شہداء سول ہسپتال نے جام شہا دت نوش کر کے پوری قو م کے سر فخر سے بلند کر دیے ہیں ،ان کی اس عظیم قربانی کو کسی صور ت فرا موش نہیں کیا جا ئیگا ، دہشت گردوں کا قلعہ قمہ کر نے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔انہو ں نے یہ بات منگل کو بلوچستان بار کونسل کے صدر شہید بلا ل انور کاسی کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد انکے لواحقین سے گفتگو کر تے ہوئے