فرانس : ‘100 سے زائد مساجد بند ہونے کا امکان’

| وقتِ اشاعت :  


پیرس: فرانس کے چیف امام کا کہنا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے آئندہ چند ماہ میں 160 مساجد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے. الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں چیف امام حسن العلاوی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد نافذ ایمرجنسی قوانین کے تحت جن مساجد میں بنیاد پرستی کے خیالات کو فروغ دیا جاتا ہے، انھیں بند کیا جاسکتا



بلوچستان میں سخت سیکورٹی میں ترقیاتی عمل کو آگے بڑھارہے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ملک میں عدلیہ کی آزادی، آئین کی حکمرانی کے لیے سیاسی پارٹیوں اور وکلاء کی قربانیاں ملک کی تاریخ کا درخشاں باب ہیں، انصاف پر مبنی معاشرے کو کبھی زوال نہیں آسکتا، تربت ہائی کورٹ بنچ کا قیام انصاف کی فراہمی میں انقلابی قدم ثابت ہوگا، پوری زندگی جمہوریت کے استحکام،عدلیہ ، الیکشن کمیشن اور پریس کی آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے، ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی میں بار اور بنچ کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تربت میں تربت سرکٹ بنچ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکٹ بنچ کا قیام مکران کے عوام کا درینہ مطالبہ تھا،



چینئی میں بارش سے 137 سالہ روزنامے کی اشاعت معطل

| وقتِ اشاعت :  


بھارت میں 137 سال تک مسلسل اشاعت کے بعد شہر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بدھ کو ’دا ہندو‘ روزنامہ چینئی شہر سے شائع نہیں ہو سکا۔ سنہ 1878 سے روزانہ شائع کیے جانے والا یہ اخبار بدھ کو نہیں چھاپا گیا تھا کیونکہ ملازمین کو پرنٹنگ پریس کے دفتر میں رسائی حاصل نہ ہو سکی تھی



مشکے کے علاقے نوکجومیں فورسز کیساتھ جھڑپ میں5افراد مارے گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں پانچ افرادمارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے نوکجو میں سیکورٹی فورسز نے کالعدم تنظیم کے افراد کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اورمسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چار افراد مارے گئے



ضمانتی مچلکے منظور؛ ایان علی کو پاسپورٹ واپس مل گیا

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کے عدالت نے پاسپورٹ سے متعلق 10،10 لکھ کے دو مچلکے منظور کرتے ہوئے پاسپورٹ واپس کردیا ہے۔ ایان علی اپنے وکیل کے ہمراہ راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان کے روبرو پیش ہوئیں اور انہوں نے 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے اور شخصی ضمانت کے کاغذات جمع کرائے، فاضل جج نے ایان علی کی جانب سے جمع کرائے



بارکھان ،زیارت اور قلعہ سیف اللہ میں سر چ آپریشن ،کالعدم تنظیم کے تین مطلوب کارندوں سمیت بارہ افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع زیارت، قلعہ سیف اللہ اور بارکھان میں ایف سی اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے تین مطلوب دہشتگردوں سمیت بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ دہشتگردوں کے چار ٹھکانے تباہ کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق زیارت کی تحصیل سنجاوی کے پہاڑی علاقے میں ایف سی اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اور دہشتگردوں کے چار ٹھکانوں کوتباہ کردیا۔ کارروائی کے دوران سات مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے



مری معاہدہ پر عمل درآمد سے بلوچستان کے حالات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر سردار یار محمد رند نے کہا کہ اپنے ساحل وسائل سمیت بلوچستان کے اجتماعی حقوق کی جنگ اسلام آباد میں لڑینگے اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات کی منتقلی کا ڈرامہ پلاپ ہو چکا آج بھی اکثر محکمے مرکز کے پاس ہے ڈاکٹر مالک بلوچ یا مسلم لیگ ن کے آنے سے بلوچستان کے حالات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کرپشن اور وسائل کے لوٹ مار نے بلوچستان کے عوام کو پسماندگی کی اتھا گہرائیوں میں پھینک دیا۔ اب بلوچستان کے عوا م کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ68 سالوں سے حقوق غضب کرنے والوں کا ساتھ دیں گے کرپشن زدہ نظام بھوک وافلاس بے روزگاری المیے کو سہتے رہیں گے یا تبدیلی کے عمل میں پاکستان تحریک انصاف



بظاہر لگتا ہے کہ اللہ نذر بلوچ زندہ ہیں: سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آزادی پسند تحریک کے سب سے متحرک دھڑے بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دی جانے والی ان کی موت کی خبر ایک پروپیگنڈا ہے اور بین الاقوامی طاقتیں بلوچستان میں ہونے والے ظلم وستم کا نوٹس لیں۔



تاپی گیس پائپ لائن پر تعمیر کا کام تیرہ دسمبرکو شروع ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


کابل/ اشک آباد:ترکمان،افغانستان،پاکستان،بھارت گیس پائپ لائن پر تعمیر کا کام 13 دسمبر میں ترکمانستان میں شروع ہو گا اس میں افغان صدر اشرف غنی کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور وہ اس افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے یہ گیس پائپ لائن 1735 کلو میٹر طویل ہو گی اور اس پر لاگت کا تخمینہ 10 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اس پر امریکہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک سرمایہ کاری کریں گے جبکہ ترکمانستان کی سرکاری گیس کمپنی یہ پائپ لائن تعمیر کرے گی ماہ اگست میں ترکمانستان کو تعمیر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور یہ تین سالوں میں مکمل ہو گی 2018 سے پورے خطے کو ترکمانستان گیس کی سپلائی شروع ہو جائے گی دسویں ہزار لوگوں کو اس پائپ لائن پروجیکٹ کے ذریعے روزگار ملے گا



لیویز بھرتیوں کا عمل غیر جانبدار اور شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے ،چیف جسٹس ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ لیویز فورس عوام کی حفاظت کیلئے ہے سیاسی بنیادوں پر اور اس کے بھرتی کے عمل میں مداخلت سے اس کی کارکردگی پر اثر پڑے گا جن 9 اضلاع میں ٹیسٹ و انٹرویو کا عمل مکمل ہوا ہے ہوم سیکرٹری کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ ان پر تقرریوں کے آرڈرز جاری کریں صوبے کے جن باقی ماندہ اضلاع میں میٹرک پاس امیدوار دستیاب نہیں ہو ں وہاں پر مڈل پاس امیدواربھرتی کیے جائیں تاہم ان کے تعلیمی اسناداصل یا جعلی ہونے کے تصدیق کی ذمہ داری متعلقہ کمیٹی پر عائد ہوگی عدالت امید رکھتی ہے کہ بھرتیوں کا عمل غیر جانبدار