بولان آپریشن کے دوران اغواء کی گئی دو درجن خواتین تاحال لاپتہ ہیں، بی ایس او آزاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بی ایس او آزاد کے مرکزی ترجمان نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جاری آپریشن و مشکے میں بلوچ فرزندان کے شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا فورسز آئے دن لاپتہ بلوچ فرزندان کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بنا کر انکی مسخ شدہ لاشیں پھینک رہی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ 19نومبر کو مشکے ہی کے علاقے میں بی ایس او آزاد کے ممبر فدا بلوچ سمیت تین لاپتہ بلوچ فرزندوں کو شہید کرکے انہیں مقابلے میں مارنے کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا ۔گزشتہ روز مشکے میں 18اکتوبر سے لاپتہ رزاق ولد جمعہ،عنایت ولد جمعہ اور شربت بلوچ کو شہید کرکے ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینک دیں



حکمران ہر حال میں بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، سرداراخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں پارٹی کے بارکھان کے سابق صدر وڈیرہ گلزار خان کھیتران اور ڈاکٹر فقیر حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے رہنماؤں نے بڑی محنت ، قربانیوں سے پارٹی کو اپنے اپنے علاقوں میں مضبوط ، فعال اور متحرک کیا ان کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی پارٹی کیلئے رہنماؤں نے بے شمار قربانیاں دیں انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی نوشکی کے تاریخی جلسہ عام میں جس میں قبائلی ، سیاسی ، سماجی رہنماؤں



کوئٹہ ،قلت آب اور تباہ کن زلزلے کے ممکنہ خطرات سے دوچار زیرزمین پانی محفوظ حد سے زیادہ نکل چکا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایک سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کو قلت آب اور تباہ کن زلزلے کے دوہرے خطرات لاحق ہوگئے ہیں ، زیر زمین پانی محفوظ حد سے بھی زیادہ نکال دیا گیاجس کی وجہ سے زمین سالانہ 10سینٹی میٹر کی اوسط سے بیٹھنے رہی ہے‘ماہرین نے اس صورتحال کو زلزلہ کے فالٹ لائن پر واقع شہر کے لئے تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اب زلزلہ آیا تو وہ اپنی شدت سے دوگنا زیادہ تباہ کن ثابت ہوگا ‘تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں نصب گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس ) 2006سے نصب ہے جی پی ایس کا بنیادی کام زمین کی حرکت کا پتہ لگانا ہے تاہم جی پی ایس نے 2006سے 2009تک حیران کن



نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے آفیسران کا دورہ گوادر گوادر کے تحفظ کیلئے پاک آرمی کے تعاون سے جامع منصوبہ بندی کی جارہی ہے،وفد کو بریفنگ

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی آف اسلام آباد سے 110آفیسران پر مشتمل وفد نے گوادر کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے گوادر پورٹ اٹھارٹی اور ادارہ ترقیات گوادر کی بریفنگ میں شرکت کی۔ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے آئے ہوئے آفیسروں میں سے 34 آفیسروں کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرازق درانی نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گوادر بندرگاہ کو مزید فعال بنانے کے لئے صوبوں میں سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے، ریلوے ٹریک اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جنوری 2016ء تک کام کا آغاز کردیا جائے گا۔



مشکے میں4لاپتہ افراد کی لاشیں ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں، بی این ایم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے ریاستی جبرکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے مشکے میں گجر کے قریب اپنی ہیلی کاپٹر سے چار لاپتہ بلوچ فرزندوں کی لاشیں پھینک کر دنیا کی تمام انسانی قوانین کو روند ڈالا۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسز نے گجر کے قریب فدا بلوچ، سکنہ مشکے گجر، جنکو دو سال قبل ریاستی فورسز نے اسی مقام سے حراست بعد لاپتہ کیاتھا، آج انکی لاش پھینکی گئی ،اسکے ساتھ عدیل ولد محمد اقبال فیض آباد خضدار، عبدالقیوم گوہر آباد کوئٹہ ، عبدل مہیم ناصر آباد کیچ کی



بلوچستان حکومت نے غیر قانونی رہائش پذیرافغان مہاجرین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کو ئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پررہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا محکمہ داخلہ نے مہاجر کیمپوں سے باہر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو گرفتار کرنے کی ہدایت دے دی بلوچستان میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر افغان مہاجرین کے حوالے سے ایک اجلاس سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں پولیس



‘اُن کے پاس ہتھیار ہیں، ہمارے پاس شیمپیئن’

| وقتِ اشاعت :  


پیرس: فرانس کے مزاحیہ سیاسی رسالے چارلی ہیبڈو نے پیرس حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اپنا نیا میگزین کور شائع کیا ہے، جس میں ڈانس کرتے ایک شخص کو ہاتھ میں گلاس پکڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے جسم پر لگنے والی گولیوں کے سوراخوں سے شیمپیئن (شراب) باہر نکل رہی ہے.



خورشید شاہ کے بیان پر حیرت ہوئی پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل کے دوران ابتک14اہلکار جاں بحق ہوچکے ہیں،ا حسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وفاقی وزیر تر قی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ فوجی اور سیاسی قیادت آج بھی ایک پیج پر ہیں ملک میں جمہو ریت کے تسلسل سے ہی ادارے مضبوط ہوں گے ‘ملک میں دہشت گردی اور کرپشن میں کمی اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے ‘پاک چین اقتصادی راہدری کا مغر بی حصہ 2016میں مکمل ہو جا ئیگا اور اب تک مذکورہ منصوبے کی تکمیل کے دوران14اہلکارشہید ہوچکے ہیں ‘پاک چین اقتصادی راہدری پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے تحفظات سے حیر ت ہو ئی ہے ‘پاک چین اقتصادی راہدری سے سندھ کے علاقہ تھر میں کوئلہ سے بجلی پیدا کر نے 2600میگاواٹ



براہمدغ کی آزاد بلوچستان مطالبے سے دستبراداری کی پیشکش کاجائزہ لینا ہوگا، جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : قومی سلامتی کے لئے وزیراعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ براہمداغ بگٹی کی آزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبرداری بارے پیشکش کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہوگا‘بلوچستان میں حالات کافی بہتر ہو رہے ہیں‘جہاں حالات خراب ہیں بہت سے گروپ ہیں آکر تخریب کاری کرتے ہیں ‘بلوچستان میں کچھ پڑوسی ممالک پیسہ لگا رہے ہیں اور ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔



آئی ایس پی آر کا بیان آئین کے روح کے منافی ہے گڑبڑ ہوئی تو سویلین شریف کا ساتھ دینگے، محموداچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: خیبر پختونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر آرمی چیف راحیل شریف اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان گڑ بڑ ہوئی تو ہم سویلین شریف کا ساتھ دینگے ، کور کمانڈرکانفرنس کے بعد فوج کی جانب سے جاری بیان آئین کے روح کے منافی ہے ، بیان کے بارے میں سپریم کورٹ سے تشریح کروائی جائے ، خیبر پختونخوا عوامی ملی پارٹی ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کرے گی جو پارلیمنٹ سے نہ بنائی گئی ہو ۔ ان خیالات کا اظہار محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران کیا