
کوئٹہ: کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس اور ایف سی کے ساتھ سر چ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔سرچ آپریشن کے دوران آٹھ افراد کو گرفتار گرفتار بھی کیاگیا ۔ ہلاک ہونے والے شخص کے ورثاء نے پولیس پر جعلی مقابلے کا الزام لگاتے ہوئے گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سڑک پر میت رکھ کر احتجاج کیا۔