کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پشین میں باراتیوں کی گاڑی خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ دولہا سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق حادثہ پشین کے علاقے بوستان میں کوئٹہ زیارت روڈ پر کلی ملک غلام محمد کے قریب پیش آیا جہاں کوئٹہ سے لاہور جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے ٹوڈی کار کو کچل دیا۔