پی بی 50 ضمنی الیکشن میں سرکاری مشینری کا بھر پور استعمال کیا گیا ،ری پولنگ کسی صورت قبول نہیں ،بی این پی عوامی

| وقتِ اشاعت :  


تربت: پی بی 50کے آزاد امیدوار لالہ رشید اور بی این پی عوامی کے امیدوار میر محمد علی رند نے 31دسمبر کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری مشینری کی طاقت پر الیکشن کے دن ان پولنگ اسٹیشنز کے نام سے ووٹ کاسٹ کیئے گئے جو سرے سے کھلے ہی نہیں تھے الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ حقیقی عوامی نمائندے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے دوسرے آفشن میں کسی بھی صورت ری پولنگ ہمیں قبول نہیں ہے حلقے میں ری الیکشن کرایا جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے رند ہاؤس تربت میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی مینگل کے مرکزی رہنما ڈاکٹر غفور احمد اور سابق ضلعی ناظم عبدالرؤف رند نے بھی خطاب کیا۔ آزاد امیدوار لالہ رشید اور بی این پی عوامی کے نمائندے میر محمد علی رند نے کہاکہ 31دسمبر کو ضمنی الیکشن کے دن دشت کے 8 پو لنگ اسٹیشنز کے علاوہ ذیادہ تر پولنگ بند رہے ان میں چند ایسے تھے جہاں پولنگ اسٹاف نہیں پہنچا مگر ضلعی انتظامیہ بشمول ڈی سی کیچ نے اپنی طاقت کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری امیدوار کی کامیابی کے لیئے ہر ممکن حربہ استعمال کیاٹھپہ مافیا کو اس دن کھلی چھوٹ دی گئی تھی



گوادر پورٹ، آمدنی کا 90فیصد چین جبکہ صرف 10فیصد پاکستان کو ملے گا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گوادر چینی کمپنی کے لئے سونے کی چڑیا جبکہ پاکستان کیلئے معاشی طور پر خاطر خواہ کامیابی کا باعث بنتا دکھائی نہیں دے رہا گوادر پورٹ سے متعلق چینی کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدے میں آمدنی کا 90فیصد چینی کمپنی کیلئے مختص جبکہ باقی صرف 10فیصد پاکستان کے حصے میں آئے گا جو کہ آٹے میں نمک کے برابر ہے نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برسوں میں پاکستان کو گوادر پورٹ سے صرف 10کروڑ 80لاکھ روپے ہی مل سکے ہیں



کشمیری گروپ نے پٹھان کوٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

| وقتِ اشاعت :  


مظفر آباد: کشمیری عسکریت پسندوں کے اتحاد نے انڈیا میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر جان لیوا حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ یونائیٹڈ جہاد کونسل (یو جے سی) نے پیر کو ایک جاری بیان میں کہا کہ حملہ انڈیا کیلئے پیغام ہے کہ کشمیری جنگجو انڈیا میں کسی بھی مقام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے کہا ’پٹھان کوٹ حملہ نیشنل ہائی وے سکواڈ سے جڑے ہمارے مجاہدین نے کیا‘



پی بی 50 کیچ تھر ی کے انتخابی نتائج کی ممکنہ ردوبدل کیخلاف نیشنل پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 50کیچ 3کے انتخابات میں ہماری پارٹی کے امید وار اکرم دشتی کامیاب ہوئے ہیں ان کی کامیابی کانوٹیفکیشن جلدازجلد جاری کیاجائے بصورت دیگر ہم شدیداحتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام ترذمہ داری الیکشن کمیشن پرعائد ہوگی نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کی وجہ سے پارٹی کارکنوں میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر طاہر بزنجو،رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ، بی ایس او کے مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ ،نیشنل پارٹی کے نیاز بلوچ ،علی احمد لانگو اور حاجی عطامحمدبنگلزئی ،موسیٰ جان خلجی سمیت دیگر مقررین نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پی بی 50کیچ تھری کے نتائج کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیامظاہرین نے بینرزپلے کارڈز اورپارٹی کے جھنڈے اٹھارکھے تھے مظاہرین نے اپنے امید وار کی کامیابی اوراپنے مطالبات کے حق میں شدیدنعرہ بازی کی مقررین نے کہا کہ نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی ہردلعزیز جماعت ہے جو جمہوریت پر مکمل یقین رکھتی



مکمل با اختیار وزیر اعلیٰ تھا براہمداغ بگٹی سے کئی بار ملاقات ہوئی صلح کے امکانات موجود ہیں ،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ براہمدغ بگٹی سے جنیوا میں ایک سے زیادہ بار ملاقات کی ڈاکٹر اللہ نذر سے براہ راست تو رابطہ نہیں ہے تاہم مشترکہ دوستوں کے ذریعے انہیں پیغام دیا تھا کہ اکیسویں صدی میں لڑنے کی بجائے جمہوری جدوجہد کریں براہمدغ بگٹی سے مذاکرات کے معاملے میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آگاہ کیا تھاحکومت اور براہمدغ بگٹی کے درمیان صلح کے امکانات زیادہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو نجی ٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ جب وزرات اعلیٰ سنبھالی تو وقت میرے لئے انتہائی مشکل تھا کمٹمنٹ ایمانداری سے کام لیا اور کرپشن کے دھبے سے خود کو بچایا ہماری پارٹی کے اسوقت پنجاب میں 9کونسلران ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فوج اور ایف سی وفاق کے ادارے ہیں تمام اداروں کو انکے سربراہوں کے سپرد کیا تاہم اپنا اصولی موقف سب کے سامنے رکھتا



سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں 47 افراد کے سر قلم

| وقتِ اشاعت :  


ریاض: سعودی عرب میں سویلین اور فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کے جرم میں 47 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے، عام شہریوں اور فورسز پر حملہ کرنے والے 47 افراد کے سر قلم کر دیئے گئے ہیں، جن افراد کے سر قلم کئے گئے ہیں ان میں ایک ایرانی شہری نمر النمر بھی شامل ہے جب کہ 46 افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہی ہے



کیچ ضمنی الیکشن ،نیشنل پارٹی اور ن لیگ کی جانب سے کامیابی کے دعوے صورتحال پیچیدہ حالات کشیدہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ضلع کیچ کے حلقہ پی بی50میں بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ(ن) اورنیشنل پارٹی کے امیدواران کی جانب سے کامیابی کے دعوؤں کے بعدصورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے کیلئے انتظامیہ نے ایف سی اورپولیس کوطلب کرلیاتفصیلات کے مطابق حلقہ پی بی 50کیچ پرگزشتہ روز ووٹنگ کاسلسلہ مکمل ہواتاہم غیرسرکاری وغیرحتمی نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے رہنماء میراکرم دشتی کامیاب قرار پائے تھے جس پرپاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے احتجاج شروع کیاجبکہ ان کے امیدواراکبرآسکانی نے دعویٰ کیاکہ وہ الیکشن جیت چکے ہیں



عمران کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمےکا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے طالبان رہنماء کے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں علاج کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔



کیچ ضمنی الیکشن غیر حتمی نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی کامیاب قرار ،حتمی نتائج کا اعلان آج ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان کے حلقہ پی بی 50کیچ کے 69پولنگ اسٹیشنوں میں سے 35پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی کواپنے مد مقابل امیدواروں لالا رشید ،میرمحمدعلی رند اوراکبرآسکانی پربرتری حاصل ہے ۔آخری اطلاعات تک 34پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں آسکے تھے تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان کے حلقہ پی بی 50کیچ کے صوبائی اسمبلی کے نشست پرانتخابات کیلئے پولنگ 9بجے شروع ہوئی جوپانچ بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہی 5بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد نتائج کی آمد کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہاآخری اطلاعا ت کے مطابق کل 69پولنگ اسٹیشنز میں سے 35پونگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے تھے جس کے مطابق نیشنل پارٹی کے اکرم دشتی کو2400ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل تھی



پناہ گزینوں کا بحران: ’یورپی یونین نہ پہلے تیار تھی، نہ اب تک ہے‘

| وقتِ اشاعت :  


اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزیناں کے سبکدوش ہونے والے سربراہ انتونیوگتیریس نے پناہ گزینوں کے بحران کے تناظر میں یورپی یونین کے ردعمل پر کڑی تنقید کی ہے۔ انتونیو گتیریس دس برس تک یو این ایچ سی آر میں کام کرنے کے بعد اس ذمہ داری کو خیرباد کہنے والے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ جب شامی پناہ گزین یورپی ممالک میں پہنچنا شروع ہوئے تو یورپی یونین اس کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھی اور وہ اب بھی اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں ہے