کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی غلام نبی مری اور سابقہ ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نسیم جاوید ہزارہ نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کوئٹہ کے انتخابات مکمل ہونے پر نو منتخب صدر منظور احمد رند، جنرل سیکریٹری شاہ حسین ترین، سینئر نائب صدر فرید اللہ خان، نائب صدر ظفر بلوچ، فنانس سیکریٹری عصمت سمالانی، کفایت علی، عدنان سعید، رضا الرحمان، سلیم شاہد، خلیل احمد، شہزادہ ذوالفقار، ارشد بٹ، مرتضی زہری، محمد عامر اور محب اللہ کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی تنظیم کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کی ٹیم کی کامیابی نہ صرف ان کی محنت اور قابلیت کا ثبوت ہے بلکہ صحافت کے شعبے میں مثبت تبدیلی کی امید بھی جگاتی ہے۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے گرینڈ الائنس اور سیاسی رہنمائوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہر شخص کا جمہوری حق ہے جسے طاقت کے ذریعے روکنا صورتحال کو مزید بگاڑنے کے مترادف ہے۔
کوئٹہ: سینئر سیاستدان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ جوپروفیسر اور اساتذہ معاشرہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں ان کو جیل بھیج دیا گیا ہے،
کوئٹہ : ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کرنل عمران کی شہادت پر صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھتیران نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گوادر : چیک پوسٹوں پر روزانہ وصول ہونے والا بھتہ میرے سالانہ فنڈ سے زیادہ ہے،پولیس، کوسٹ گارڈ ، کسٹم اور ایکسائز کی چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری پر جلد رپورٹ شائع کروں گا۔