حکومتی وفد کی کوئٹہ پریس کلب آمد، پریس کلب اور بی یو جے قیادت سے مذاکرات

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ پریس کلب میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر حکومتی وفد نے کوئٹہ پریس کلب آکر پریس کلب اور بی یو جے قیادت سے مذاکرات کئے۔ صحافی قیادت نے اپنے مطالبات پیش کردئیے۔



ٹرمپ ایرانی حکومت کے خلاف مسلح گروہوں کی حمایت پر غور کر رہے ہیں: امریکی اخبار

| وقتِ اشاعت :  


امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں ایسے گروہوں کی حمایت کے لیے آمادگی ظاہر کرسکتے ہیں جو موجودہ حکومت کو ہٹانے کے لیے ہتھیار اٹھانے پر تیار ہوں۔ 



حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں 4 اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

| وقتِ اشاعت :  


لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں دو اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ کے مطابق اس کے  مزاحمت کاروں نے کفر شوبا اور کفر کلا کے علاقوں میں دو اسرائیلی مرکاوا ٹینکوں کو نشانہ بنایا۔ حزب اللہ کے مطابق کفر کلا میں نشانہ بنائے گئے… Read more »



ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے لیکن اب بہت دیر ہوچکی: ٹرمپ

| وقتِ اشاعت :  


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیت اور قیادت ختم ہو چکی ہے اور اب ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر مختصر پیغام میں ٹرمپ نے لکھا  کہ  ’ان کا فضائی دفاع، فضائیہ، بحریہ اور قیادت… Read more »



قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں دشمن کی دراندازی اور زمینی حملوں کی مذموم کوشش کو بہادر فورسز نے ناکام بنا دیا،وفاقی وزیرطارق فضل چودھری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے شمالی بلوچستان کے حساس علاقوں قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن میں دشمن عناصر کی جانب سے دراندازی اور زمینی حملوں کی مذموم کوشش کی گئی، مگر پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔



آبنائے ہرمز بحران: ایشیائی ریفائنریز نے پیداوار کم کرنے پر غور شروع کردیا

| وقتِ اشاعت :  


آبنائے ہرمز بحران کے باعث ایشیائی ریفائنریز نے پیداوار کم کرنے پر غور شروع کردیا۔بلوم برگ کے مطابق ایشیائی آئل ریفائنریز 20 سے 30 فیصد تک پیداوار کم کرنے پر غور کررہی ہیں،آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً 80فیصد تک کم ہوگئی ہے، چین اور جاپان کی سرکاری و بڑی ریفائنریز سب سے زیادہ متاثر ہوئیں۔