بھکر میں دہشتگرد حملے کے بعد پنجاب بھر کے اسکولوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسکولوں میں وزٹرز کے داخلے اور اخراج کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کردی گئی، تعلیمی اوقات میں سیکیورٹی اسٹاف کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا، ہدایت کی گئی ہے کہ اسکولوں میں 8 فٹ باؤنڈری وال اور خاردار تار لگائے جائیں۔



سیاسی اختلاف کو نفرت میں مت بدلیں: بیرسٹر گوہر

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف کو نفرت میں مت بدلیں، آپ بہتری لائیں، پاکستان کا دفاع مضبوط ہونا چاہیے، اب بس کرنا چاہیے، اتنے مقبول لیڈر کو قید کر رکھا ہے۔



اسلامی ممالک کی خود مختاری کیخلاف کسی بھی اقدام کی مخالفت کی جائے گی،سینیٹ میں اسرائیل کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

| وقتِ اشاعت :  


قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل کا طرزِ عمل بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی ہے، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی قانونی و تاریخی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کیا گیا ہے۔سینیٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاری کے پھیلاؤ کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیلی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔



بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی 2 مقدمات میں ضمانت منظور

| وقتِ اشاعت :  


سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی ۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف احتجاج ، اقدام قتل ، توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات، بشریٰ بی بی کے خلاف  توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا کیس شامل ہے ۔ 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور ہوئیں۔



کوہاٹ: پولیس وین پر حملے میں ڈی ایس پی لاچی سمیت 6 اہلکار شہید، متعدد زخمی ہوگئے،ڈی پی او

| وقتِ اشاعت :  


ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی لاچی سمیت 5 اہلکار شہید اور تین اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔