بولان کے علاقے مچھ کے قریب حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بولان کے علاقے مچھ کے قریب حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بولان کے علاقے پرانا مچھ کے قریب حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے



وزیراعظم کے اقدامات بلوچستان کے عوام کیلئے قیمتی تحفہ ہے ،مینا مجید بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے حاصل ہونے والی بچت کو بلوچستان کے اہم ترقیاتی منصوبوں پر صرف کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ N25 (چمن-کوئٹہ-قلات-خضدار-کراچی) شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے کیونکہ سالانہ ہزاروں حادثات اس ایک رویہ سڑک پر ہوتی ہیں اور کوئی ایسا دن نہیں کہ اس شاہراہ پر کوئی حادثہ نہ ہو جس سے لوگ اپنی جان ، مال سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔



کوئٹہ، سبی اور مچھ ریلوے اسٹیشنوں کی سکیورٹی پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘آئی جی ریلوے

| وقتِ اشاعت :  


لاہور:انسپکٹر جنرل ریلوے محمد طاہر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت دیگر شہروں سے چلنے والی ٹرینوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں اور نفری 11سے بڑھا کر 40کر دی گئی ہے،اس کے ساتھ سکیورٹی اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور رات کی تاریکی میں دور تک دیکھنے والی دوربین بھی فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ، سبی اور مچھ ریلوے اسٹیشنوں کی بانڈری وال تعمیر کی جائے گی، برجیاں بنا کر اسنائپر تعینات کیے جائیں گے۔ سکیورٹی پر کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سکیورٹی اہلکاروں کو جدید اسلحہ اور رات کی تاریکی میں دور تک دیکھنے والی دوربین بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ وائرلیس سسٹم کو بھی اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔