وڈھ حالات خراب کئے جا رہے ہیں گورگین مینگل کیخلا ف مقدمہ قا بل مذمت ہے ،بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو کسی صورت ڈیتھ سکواڈ کے کارندوں کے حوالے نہیں کریں گے تاجران سمیت تمام طبقہ فکر کے جان ومال کی حفاظت پہلے بھی کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے بھتہ خور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے



ماہیگیروں پر بہیمانہ تشدد کالونیئلزم کی بدترین مثال ہے، حق دو تحریک

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : گوادر میں ماہیگیروں پر ہونے والا بہیمانہ تشدد کالونیئلزم کی بدترین مثال ہے، گوادر کے سمندر کے اصل وارث گوادر کے ماہیگیر ہیں کوئی بھتہ خور ادارہ نہیں، ماہیگیروں پر ہونے والے تشدد کے حساب تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔



امتحانات میں امیدواروں سے رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں انٹر کے امتحانات میں امیدواروں سے مبینہ طور پر رقم لیکر نقل کرانے کی شکایات کا معاملہ سامنے آگیا ۔محکمہ اینٹی کرپشن کے عملے کے امتحانی مراکز کے دورے کرکے شکایات کا جائزہ لینا شروع کردیا ،



گوادرسے تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت بلوچستان و محکمہ فشریز کردار ادا کریں ضلع گوادر میں جاری تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے،گوادر کے مائیگیروں پر جاری ظلم پر نااہل ایم پی اے کی خاموشی انکی رظامندی ظاہر کرتا ہے۔



آبسر سے چار افراد کی جبری گمشدگیاں ناقابل برداشت ہے، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  بی ایس او تربت زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کل رات تربت کے علاقے آبسر بلوچی بازار سے چار نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا شکار کرنا ناقابل برداشت عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔



گوادر نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو آگ لگادی

| وقتِ اشاعت :  


گوادر : گوادر ، نلینٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے کنسٹرکشن کمپنی کے مشینری کو آگ لگا دی ،مشینریز میں لوڈر ڈمپرز وغیرہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر کا علاقہ نلینٹ کے مقام پر نامعلوم افراد نے کنسٹرکشن کمپنی کے مشینری کو آگ لگا دی



کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں کو دس برسوں سے غیر فعال رکھنے کا انکشاف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو غیر فعال رکھنے اور بڑے پیمانے پرسرکاری ادویات عام عوام کو فراہم نہ کئے جانے کا انکشافات سامنے آگئے۔



وفاق نے پاک ایران تجارتی گیٹ کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا احکامات جاری کردیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ تفتان کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو اسلام آباد کی جانب سے 24 اپریل 2024 کو ایک لیٹر جاری کردیا گیاتھا جس پر عمل کرتے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر محمد شعیب قاضی کے دستخط سے گزشتہ دنوں ایک اور آفس آڈرجاری کردیا گیا ہے



بلوچستان کی عوام میجر بابر خان نیازی کے مقروض ہیں، ان کے خون کے ایک ایک قطرے کا بدلہ لیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


میانوالی: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ہفتے کے روز میانوالی پہنچے جہاں انہوں نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے میجر بابر خان نیازی کی والد نور خان اور شہید کے بھائیوں سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اس موقع پر صوبائی وزراء سردار سرفراز چاکر ڈومکی، میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، کمشنر سرگودھا ڈویژن محمد اجمل بھٹی، آر پی او شارق کمال صدیقی اور ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ بھی موجود تھے



میری موجودگی میں گوادر میں باڑ نہیں لگے گا،مولاناہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حق دو تحریک کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان نے کہا ہے کہ میری موجودگی میں گوادر میں باڑ نہیں لگے گا بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا سب کو معلوم ہے کہ بلوچستان میں وزارتیں کس کے کہنے پر تقسیم کی جارہی ہے