کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ اہل بلوچستان کو ہر صورت حقوق دینے ہوں گے بلوچستا ن کے وسائل سے پیار عوام سے بیزاری کا اظہارنہ پالیسی مزید نہیں چلے گی سب جانتے ہیں بلوچستان کے مسائل ،بدامنی ،بے روزگاری اورغربت کے ذمہ دارمقتد رقوتیں نااہل وفاقی وصوبائی حکومتیں اورجعلی حکمران ہیں۔
کوئٹہ: آل بلوچستان کوچ سروس کے عہدیدار وں نے کہا ہے کہ بلو چستان کے ضلع شیرانی میں تین روز قبل نجی کمپنی کی بس کسی مخصوص شخص نے نہیں بلکہ دہشتگردوں نے جلائی ہے، صوبے کی قومی شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرز کے ساتھ چور اور سپاہی ایک ساتھ کھیل رہے ہیں۔
کوئٹہ: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی حکومت کی درخواست پر بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 36قلات کے سات پولنگ اسٹیشنوں پر ہونے والے انتخابات کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پر غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہبازشریف نے گوادر پورٹ کو کمرشل بنیادوں پر آپریشنلائز کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ گوادر پورٹ کی آپریشنلائزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دی جائے، گوادر پورٹ کو ایک جدید اور مکمل فعال بندرگاہ بنانے کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔
اوتھل:بیلہ کے قریب جھاؤ کراس آئے روز حادثات کا گڑھ بن گیا، کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ٹائر برسٹ ہونے کے سبب الٹ گئی2 افراد جاں بحق 4 افراد زخمی، ریسکیو ذرائع کے مطابق بیلہ کے قریب جھاؤ کراس آئے روز حادثات کا گڑھ بن گیا۔منگل کی علی الصباح کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ ٹائر برسٹ ہونے کے سبب جھاؤ کراس کے مقام پر الٹ گی جس کے نتیجے میں 2 افراد ماسٹر ثناء اللہ سکنہ زیارت اورافغان باشندہ رحیم بابا جاں بحق جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔نعشوں اور زخمیوں 1122 کے رضاکاروں نیسول ہسپتال بیلہ منتقل کیا۔
بھاگ :جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام انتہاء پسندی کے خلاف ہے چاہے وہ خیبر پختونخوا میں ہو یا بلوچستان میں بلوچستان کے ساحل وسائل پر مقامی لوگوں کا حق ہے بلوچستان میں جب بھی حقوق کی بات کی گئی تو جواب گولی سے آیا آج یہاں کے نوجوان مرد وخواتین آزادی کی بات کر رہے ہیں جمیعت علماء اسلام عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بھاگ ناڑی میں حاجی حفیظ اللہ مغیری کی رہائش گاہ پرمقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حب میں ضلعی انتظامیہ و ڈی سی سے این او سی لینے کے باجوود کتب میلہ لگانے کے پاداش میں تنظیم کے ساتھیوں پر ایف آئی آر کرنا ملکی قوانین کے برخلاف سمیت انتہائی افسوسناک ہے۔