تربت میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹ: تربت میں دھماکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق پیر کو تربت کے علاقے جوسک میں زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جا ںبحق ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا



غیر قانونی شکار میں ملوث شکاریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،وزیر اعلی بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں نایاب جنگلی حیات کو بے دردی سے مارنے کی اطلاعات ہیں،غیر قانونی شکار میں ملوث شکاریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔یہ بات انہوں نے پیر کو صوبے میں نایاب جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ اور استحکام کیلئے فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی،اجلاس میں صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر خان ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی حافظ عبدالباسط ، سیکرٹری فاریسٹ نور احمد پرکانی اور دیگر متعلقہ حکام نے شر کت کی ۔ اجلاس کو فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ حکام کی جانب سے جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی



گوادر کے عوام کو آزادانہ کاروبار کی اجازت اور غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے ،سینیٹرجان محمد بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد/ کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹرجان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اور گوادر انتظامیہ کی جانب سے نیشنل پارٹی گوادر کے صدر عبدالغفور ہوت کے مہمان خانے پر گزشتہ رات باری مشینری کے ساتھ حملہ آور ہوئے اور مہمان خانے کو بلڈوز کردیا جس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے ۔