اسمبلی اجلاس :بلوچستان کو دیوار سے نہ لگایا جائے، بارڈرز قانونی کام کے لیے کھولے جائیں، زاہد علی ریکی کا ایوان میں خطاب

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی اجلاس میں زابد علی ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کہتی بلوچستان ماتھے کاجھومر ہے یہ تمام باتیں فضول ہیں بلوچستان کو دیوار سے نہیں لگایا جائے



بلوچستان اسمبلی اجلاس :اغوا اور دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکومت بلوچستان کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، رحمت صالح بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی اجلاس : مکران ڈویژن گزشتہ کئی عرصے سے بدامنی کے لپیٹ میں ہے اور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اغوا کار اکثر لوکل نمبر سے کال کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں، جس سے عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔ رحمت صالح بلوچ نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس: ماہ رمضان میں گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، جی ایم سوئی گیس کو فوری طور پر طلب کیا جائے،عبد المجید بادینی کی درخواست

| وقتِ اشاعت :  


عبد المجید بادینی نے مطالبہ کیا ہے کہ جی ایم سوئی گیس سدرن گیس کمپنی کو طلب کیا جائے تاکہ اس مسئلے کا فوری حل نکالا جا سکے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے بھی تصدیق کی کہ جی ایم سوئی گیس کو طلب کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر سلیم کھوسہ نے بتایا کہ کیسکو چیف اور جی ایم سوئی گیس کو کئی بار طلب کیا گیا، لیکن اب تک مسئلہ حل نہیں ہوا۔



فنڈز کے باوجودپسنی فش ہاربر بحال نہ ہو سکی،تعینات افسران وزیر کی ہدایات نہیں مانتے،مولانا ہدایت پسنی فش ہاربر کا مسئلہ جلد حل ہوگا، ظہور بلیدی

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان اسمبلی اجلاس :مولانا ہدایت الرحمن نے کہا ہے کہ پسنی فش ہاربر کی بحالی کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں مگر اس کے باوجود ہاربر تاحال بحال نہیں ہو سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں تعینات افسران وزیر کی بات نہیں مانتے۔



بلوچستان اسمبلی اجلاس ،اسپیکر کی صدارت میں اجلاس دیوانی ضابطہ کار سمیت اہم مسودہ قوانین پیش

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 19 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اجلاس کی صدارت اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے کی۔ اجلاس کے آغاز پر شاعر سلمان گیلانی اور سابق سینیٹر ثریا اللہ الدین کے انتقال پر ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔



نوکنڈی، آر ڈی ایم سی اور اسلامی ریلیف پاکستان کے اشتراک سے 600 مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیک کی تقسیم مکمل

| وقتِ اشاعت :  


نوکنڈی: (آر ڈی ایم سی) نے Islamic Relief Pakistan کے اشتراک سے ریکوڈک منصوبے کے اطراف واقع دیہات میں مستحق خاندانوں کو رمضان فوڈ پیک کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یہ مہم 21 فروری کو باقاعدہ طور پر شروع کی گئی تھی جو آج اختتام پذیر ہوئی۔



پولیس اہلکاروں کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے کی خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: عورت فاؤنڈیشن نے یو این ویمن اور جرمنی کے سفارت خانے اسلام آباد کے تعاون سے جینڈر پیریٹی پراجیکٹ کے تحت پولیس اہلکاروں کے لیے صنفی بنیاد پر تشدد (GBV) کے کیسز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے موضوع پر ایک روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ یہ تربیت شہید حامد شکیل ہال، فیاض سمبل پولیس لائنز، کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔



جیونی کے شہداء کو خراج عقیدت پہش کرتے ہیں،بلوچستان نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میںگوادر کے علاقے جیونی کے شہداء کی برسی کی مناسبت سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ21فروری 1987میں جیونی کے شہریوں نے پینے کے صاف پانی کے حصول کے لئے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی جو مختلف شاہراہوں پر گشت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہوگئی ، مظاہرین میں 11سالہ یاسمین بلوچ بھی شامل تھیںجنہیں شہید کر دیا گیا



لاقانونیت کیخلاف حق دو تحریک کو مزید منظم کریں گے ،مولانا ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے حصول،بارڈرزکھولنے،روزگار،لاپتہ افرادکی بازیابی،تعلیم،امن،ترقی کیلئے اوربدامنی،ظلم وجبر،لاقانونیت،طاقت کے استعمال کے خلاف ”حق دوبلوچستان مہم” کوتیز ومزیدمنظم کریں گے۔