وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایندھن کے مناسب ذخائر موجود ہیں اور حکومت عوامی ریلیف کے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کے نفاذ پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ انٹیلی جینس بیورو نے… Read more »
گوادر: گوادر تا کوئٹہ ایرانی ڈیزل پر چلنے والی ٹرانسپورٹ، پھر بھی کرایوں میں ہوشربا اضافہ،سوالات اٹھ گئے،طلبہ اور عوام شدید متاثر،ایرانی ڈیزل استعمال ہونے کے باوجود کرایوں میں اضافے پر عوام ضلعی انتظامیہ سے وضاحت کے منتظر، گوادر سے کوئٹہ جانے والی مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں حالیہ غیر معمولی اضافے نے عوام، بالخصوص طلبہ کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر کرایوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے،
کوئٹہ: چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کوئٹہ بلوچستان کے صدرمحمد ایوب مریانی ،اوردیگرعہدیداروں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم لیوی اورغیر ضروری ٹیکسز میں فوری نمایاں کمی کرکے قیمتوں کے تعینات کے عمل کومکمل شفاف بنایا جائے عوام اورتاجروں کو فور ی ریلیف فراہم کیاجائے،
کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کے احکامات پر شہر بھر میں رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کے دورے اور غیر قانونی ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی فروخت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چار پیٹرول پمپس سیل کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی، تحصیلدار سٹی، اسپیشل مجسٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ کے عملے نے سب ڈویژن سٹی کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔
کوئٹہ: کوئٹہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور پھر 80 روپے کی کمی کے باوجود کھانے پینے چیزوں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں دکانداروں اور ریڑھی بانوں نے اپنی مرضی سے بھنڈی کی قیمت میں 220روپے سے بڑھا کر 400روپے فی کلو ، بینگن 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے ، ٹماٹر 50 روپے سے بڑھا کر 90 روپے ، کدو 80 سے بڑھا کر 120 روپے اسی طرح پھلوں کی قیمتوں میں اپنی مرضی سے 50 سے 100 روپے فی کلو اضافہ کردیا عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک میں جنگ کے اثرات وہاں نظر نہیں آرہے
کوئٹہ: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 47ویں یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک میں جمہوریت، عوامی حقوق اور قومی خودمختاری کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔
اس دلچسپ احتجاج کا منظر بلوچستان کے علاقے واشک میں دیکھنے کو ملا جہاں سے منتخب جمیعت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی میر زابد علی ریکی نے ملک میں مہنگی پیٹرول کے خلاف ایک انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے حلقہ انتخاب میں اونٹ پر سواری کرتے ہوئے لوگوں سے ملے اور تیل مہنگی کرنے کی حکومتی فیصلوں پر تنقید کی۔
کوئٹہ: بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید3اموات رپورٹ ہلاکتوں کی تعداد 9ہوگئی ۔ محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ژوب، دکی اور لورالائی میں تین بچوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جن میں ژوب اور دکی میں چھت گرنے جبکہ لورالائی میں ایک،ایک بچہ پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔
کوئٹہ : سوراب کے علاقے انجیرہ کراس کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے کراچی سے پی ڈی ایم اے کی مشینری لانے والی گاڑیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں اور مشینری کو نقصان پہنچا ہے۔