عوام بھٹو کے افکار پر عمل کرتے ہوئے ملک کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے جنہوں نے پاکستان کو متفقہ آئین دے کر ملک کو ایک مضبوط جمہوری بنیاد فراہم کی۔



کوئٹہ میں پیٹرول کی غیر قانونی تجارت کیخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز: ایف آئی اے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے کوئٹہ میں پیٹرولیم ڈپوؤں کے اسٹاک اور ریکارڈ کی مکمل جانچ پڑتال شروع کردی۔



صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 519 مطلوب ملزمان گرفتار اور بھاری اسلحہ و منشیات برآمد ،ترجمان بلوچستان پولیس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان پولیس نے صوبہ بھر میں جاری خصوصی مہم کے دوران گزشتہ تین ہفتوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 519 اشتہاری، مطلوب اور مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، ایک راکٹ شیل، 76 پسٹل و ریوالور، 7 شاٹ گنز، 461 کارتوس اور 41 میگزین برآمد کیے گئے۔



اکیڈمیوں کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کر کے غلط فہمیاں دور کریں گے: اصغر خان اچکزئی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتو، بلوچی، براہوی اور ہزارگی اکیڈمیوں کے عہدیداران کے ایک مشترکہ وفد نے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کی علاقائی زبانوں کے فروغ، علمی و ادبی اداروں کی خودمختاری اور حکومت کے مجوزہ قانون کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیاوفد میں پشتو اکیڈمی کے چیئرمین ڈاکٹر حافظ رحمت نیازی، جنرل سیکرٹری نقیب احساس، براہوی اکیڈمی کی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سوسن براہوی، بلوچی اکیڈمی کے وائس چیئرمین واجہ صدیق بلوچ اور فنانس سیکریٹری صادق بلوچ، جبکہ ہزارگی اکیڈمی کے صدر احمد علی بیگ اور جنرل سیکرٹری سرور علی ہزارہ شامل تھے۔



ڈیزل مہنگا ہونے کی وجہ سے کوئٹہ سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد روٹس مہنگے، گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ سے ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں بڑا اضافہ ہوگیا۔ ملک بھر کے روٹس پر کرایوں میں 60 سے 70 فیصد تک اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کوئٹہ سے ملک کے مختلف شہروں تک گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں… Read more »



بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دو روز سے جاری بارشوں ، سیلاب سے سات افراد جاں بحق، پانچ زخمی ہوگئے، بالا ناڑی میں پشتہ ٹوٹنے سے 100 مکانات مہندم

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  کوئٹہ، پنجگور، تربت، کیچ، آواران، گوادر، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، خاران، چاغی، دالبندین، سبی، سوراب، کوہلو، بارکھان، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، اوستہ محمد، کوئٹہ، دکی، کچھی، صحبت پور، مستونگ، لورالائی، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل اور قلات سمیت متعدد علاقوں میں جمعرات کو دوسرے روز بھی موسلا دھار بارشوںکا سلسلہ جاری رہا ،حالیہ بارش اور سیلاب سے ہرنائی ،کوہلو،تربت،جعفرآباد، لورالائی اور کچھی میں 7 افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں بالا ناڑی میں پشتہ ٹوٹنے سے 100 مکانات تباہ اور 50 مویشی ہلاک ہوئے جب کہ بالاناڑی میں 400 ایکڑ زرعی زمین بھی زیرِآب آگئی۔



بلوچ اور پشتون ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے بلوچستان کے اجتماعی مفادات کیخلاف کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی دراصل مختلف قومیتوں، ثقافتوں اور زبانوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے، جس کی اصل طاقت اس کی عوام دوست سیاسی فکر میں مضمر ہے۔یہ بات انہوں نے نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی عالمگیر بازئی کی جانب سے اپنے سمیت پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ سرہ غڑگی میں ایک پرتکلف ظہرانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔



پاک افغان کشیدگی کا مقصد اگر افغانستان حکومت کو زیر تسلط لانا ہے تو مناسب نہیں،مولانا شیرانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: رہبر جمعیت مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ حالیہ پاک افغان کشیدگی کا مقصد اگر پاکستان کے جانب سے افغانستان کی موجودہ حکومت کو زیر تسلط لانا ہو تو یہ مناسب عمل نہیں ہے، افغانستان تاریخی اور پاکستان مصنوعی ملک ہے اور افغانستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے اور ہر ملک کو دوسرے ملک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہئے ٹی ٹی پی کا مسئلہ پاکستان میں اس وقت بھی موجود تھا جب افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم نہیں ہوئی تھی اور پاکستان میں اس وقت بدامنی بھی بہت شدت سے موجود تھی اس وقت ٹی ٹی پی کو کون سپورٹ کرتا تھا۔