قلات:قلات کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما سمیت2افراد کو ہلاک جبکہ ایک شخص کو زخمی کردیا۔
قلات پولیس کے مطابق بدھ کو یونین کونسل نیمرغ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء میر سخی عبدالرحیم ولد عبدالغفور قوم ساسولی سکنہ کاریز نیمرغ اور ظفراللہ ولد سعداللہ قوم ساسولی سکنہ گدرسوراب جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص اکرام اللہ ولد نورمحمدقوم ساسولی سکنہ نیمرغ شدید زخمی ہوگیا۔