بی ایم سی ہاسٹلز کی مرمت کے بہانے بندش کی مذمت کرتے ہیں، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بی ایس او بولان میڈیکل کالج یونٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بولان میڈیکل کالج کے ہاسٹلز اور تعلیمی سرگرمیوں کی بندش بلوچستان کے طلباء کے خلاف ایک کھلی سازش اور تعلیم دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور واضح کرنا چاہتی ہے کہ اس فیصلے سے بلوچستان کے نوجوانوں کا تعلیمی مستقبل تاریک ہو رہا ہے۔ یہ بندش بلوچستان کے طلباء کو ان کے جائز تعلیمی حقوق سے محروم کرنے کی ایک کوشش ہے، جو کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائے گی۔کالج کی انتظامیہ نے بی ایم سی کے بوائز ہاسٹلز کو معمولی مسائل کی بنیاد پر بند کر دیا ہے جبکہ گرلز ہاسٹلز کی مرمت کے بہانے بند کیے جا رہے ہیں۔



ڈاکٹر مالک کے گھر پر واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائیں، کلثوم نیاز بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری ورکن اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی قائد ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کے آپسر میں واقع فارم ہائوس سے 5 کلو وزنی بارودی سرنگ برآمد ہونے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔



نوشکی سے لاپتہ ہونے والے نصیب اللہ بادینی کی گمشدگی کے خلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان کے علاقے نوشکی سے لاپتہ ہونے والے نصیب اللہ بادینی کی طویل جبری گمشدگی کے خلاف ان کے لواحقین ، والدہ بھائی ، ذاکر مجید کی والدہ، ظہور احمد، سجاد علی کی ہمشیرہ ، آصف رشید کی ہمشیرہ، جہانزیب محمد حسنی کی بیٹی ، گل محمد مری، مٹھا خان مری کی والدہ اور بیبرگ بلوچ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی



ریاستی نسل کش پالیسیوں کے خلاف بلوچ کو منظم و متحدہ وکر میدان میں نکلنا ہوگا، ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاہے کہ ریاستی نسل کش پالیسیوں کے خلاف بلوچ کو منظم ومتحدہوکر میدان میں نکلنا ہوگا،



حکومت کم عمری کی شادی کے بل کو بلوچستان اسمبلی سے منظور کرائے ،ایواجی لائنس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایواجی لائنس بلوچستان کی چیئرپرسن ثناء درانی نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر کم عمری کی شادی کی روک تھام کے حوالے سے زیرالتوا بل کو بلوچستان اسمبلی سے منظور کرائے ، صوبائی خاتون محتسب برائے انسداد ہراسیت کی تقرری مکمل میرٹ ،قانون کے مطابق غیرسیاسی اوراقربا پروری سے ہٹ کر ے… Read more »



کیسکو ژوب ڈویژن کے صارفین کو مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے،گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کیسکو چیف کو ہدایت کی کہ وہ ژوب ڈویژن کے تمام بجلی صارفین کو مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہمی کو یقینی بنائیں اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے کیونکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بل ادا کرنے والے اچھے صارفین بھی اب تنگ آچکے ہیں.