کوئٹہ پولیس نے قمبرانی روڈ کے کھیتوں سے نوجوان کی سر کٹی نعش برآمد کرلی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  کوئٹہ پولیس نے قمبرانی روڈ کے کھیتوں سے نوجوان کی سر کٹی نعش برآمد کرلی پولیس کے مطابق گزشتہ روز قمبرانی روڈ پر سروری آباد کے قریب کھیتوں سے ایک نوجوان کی 4 روز پرانی سر کٹی نعش برآمد ہوئی نعش ہسپتال منتقل کردیا گیا۔



بلوچستان میں تعلیمی منصوبہ کے نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہماری انتھک محنت اور دانشمندانہ تعلیمی منصوبہ کے نتائج برآمد ہونا شروع ہو چکے ہیں. آج پہلی بار بیوٹمز یونیورسٹی ڑوب کیمپس کے پانچ ذہین اسٹوڈنٹس چین کیلئے منتخب ہونے کے بعد اپنے مزید تعلیمی سفر کا آغاز کر رہے ہیں جو تعلیمی تعاون اور عمدگی کے ایک… Read more »



کیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا231 واں اجلاس چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کی صدارت میں کیسکوہیڈکوارٹرمیں منعقد ہوا۔اجلاس میںبورڈممبران، چیف ایگزیکٹوآفیسراور دیگر متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔



ڈی آئی جی کا ایگل اسکواڈ کو کاغذات چیک نہ کرنے کی ہدایت کا خیر مقدم کرتے ہیں، انجمن تاجران

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی ، میر یاسین مینگل، سعد اللہ اچکزئی ، حاجی ہاشم کاکڑ، ظفر کاکڑ، عبدالخالق آغا، عبدالعلی دمڑ ، ودان علی کاکڑ ، داد اچکزئی، جہانگیر لانگو، نقیب اللہ کاکڑ، عمر اچکزئی، سید عبدالطیف سمیت دیگر نے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ کی جانب سے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں اور پولیس کے جوانوں کو کاغذات چیک نہ کرنے کے فیصلے اور احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے



جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر آج30 اگست کو احتجاجی کیمپ میں پروگرام منعقد کیا جائے گا، نصر اللہ بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج جاری ہے جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کے موقع پر آج30 اگست کو احتجاجی کیمپ میں پروگرام منعقد کیا جائے گا



بلوچستان میں دفعہ 144 میں مزید 15 روز کی توسیع

| وقتِ اشاعت :  


ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ حمزہ شفقات کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرسی آر پی سی کی دفعہ 144کی ذیلی دفعہ(6)کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دفعہ 144کے نفاذ میں مزید 15روز کی توسیع کردی ہے



دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائے گا،فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

| وقتِ اشاعت :  


فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر نے کرتار پور سمیت پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور  یقین دہائی کروائی کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام مذہبی مقامات کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔