کوئٹہ: وفاقی وزیر آبی وسائل محمد معین وٹو کی زیر صدارت کچھی کینال فیز 2 اور 3 کو قابلِ عمل بنانے اور منصوبے کو درپیش چیلنجز پر غور کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منگل کو اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان اور سندھ کی اعلیٰ قیادت اور متعلقہ ماہرین نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جبکہ وزیر آبپاشی بلوچستان میر صادق عمرانی وزیر آبپاشی سندھ جام شورو اور متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئی
کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ نوجوانوں شہریوں اورعوام کے ہمراہ عوامی حقوق کے حصول ظلم جبرلاقانونیت کے خاتمے روزگارکی فراہمی تجارت بحال کرنے بارڈربندش ولوگوں کوجبری لاپتہ کرنے کے خلاف کوئٹہ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ 25 جولائی شروع کریں گے۔
تربت: ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی طرف سے اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے بعد عبدوئی بارڈر کھولنے کا اعلان، ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیچ کے تمام اسٹیک ہولڈرز بارڈرکمیٹیوں، آل پارٹیز، انجمن تاجران، سول سوسائٹیز،رابطہ کمیٹی،
تربت:ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ اور ایس پی کیچ زوہیب محسن نے کہاہے کہ ڈی بلوچ دھرنا پر کریک ڈاؤن مجبوری میں کیاگیا، خوشگوار اور پرامن انداز میں احتجاج ختم کرانے کی تمام تر کوششوں کی ناکامی کے بعد منفی وسیاسی عزائم رکھنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرکے 14افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے
کراچی: بلوچستان کے قوم پرست رہنماء سابق سینیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کوقومی وسائل پر ڈاکہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈکیتی کو روکنے کیلئے سندھ کے لوگ بلوچستان کے لوگوں کی آواز میں اپنی آواز ملائیں جیسے بلوچستان کی شعوری سیاسی قیادت نے کالا باغ ڈیم منصوبے کی مخالفت میں سندھ کا ساتھ دیا، سندھ کی بقاء دریائے سندھ کے پانی میں ہے ایسے ہی بلوچستان کے لوگوں کی بقاء اس کے معدنی وسائل میں ہے۔
بلوچ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن (پجار) جامعہ بلوچستان یونٹ سکرٹری نے اپنے بیان میں جامعہ بلوچستان آفیسرز و ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سربراہان کی بلاجواز گرفتاری اور ان پر ہونے والے لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جامعہ بلوچستان آفیسرز ایسوسی ایشن کے سربراہان نزیرلہڑی و شاہ علی بگٹی اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سربراہان کی گرفتاری کا واقعہ نہ صرف انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ ایک تعلیمی ادارے کے اندر کام کرنے والے ملازمین کے آئینی و جمہوری حقوق پر حملہ ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رنز کے مطابق واقعے کے فوری بعد ایف سی، سی ٹی ڈی اور لیویز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا جس پر دہشتگرد پسپا ہوگئے، تاہم سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا جس کے نتیجے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان میں ایک تاریخ ساز پیش رفت کرتے ہوئے نئے مالی سال 2025-26 کے آغاز پر ہی صوبائی حکومت نے ترقیاتی عمل کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے 50 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ یکم جولائی کی شب آغاز کے فوراً بعد محکمہ خزانہ بلوچستان نے فنڈز کے اجرا کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا، جو صوبے کی مالیاتی تاریخ میں ایک نئی مثال ہے
کوئٹہ : عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حکومت گرفتار ملازمین کو رہا کرکے ان کے ڈی آر اے سمیت دیگر مطالبات کو پورا کرے 8 جولائی کو احتجاج میں گرینڈ الائنس کے لوگوں کے بچوں کے ساتھ عوامی نیشنل پارٹی کے ورکروں کے بچے بھی شریک ہوں گے