کوئٹہ میں ری امیجن ایجوکیشن سمٹ 2026 کا انعقاد، تعلیم کے نظام پر سنجیدہ مکالمہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ؛  غیر سرکاری تنظیم اور محکمہ تعلیم کی رہنماؤں، صحافیوں ڈاکٹر قرۃ العین بختیاری، میڈم زمرد، ظفر بلوچ، میر بہرام بلوچ، ضیاء خان، ظاہر کریم،سمیرہ محبوب،محمد علی سمیت دیگر نے کہا ہے کہ بچوں کو ان کی صلاحیت اور شوق کے مطابق تعلیم دینی چاہئے نہ کہ والدین یا اساتذہ کی ذاتی خواہشات مسلط کی جائے دقیانوسی تعلیمی طریقوں سے نکل کر جدید تقاضوں کے مطابق نظام تعلیم اپناکر خصوصاً بچیوں کی تعلیم کو خصوصی اہمیت دینا موجودہ حالات اور وقت کیلئے ناگزیر ہے۔



حکومت گرفتار سیاسی کارکنوں اورشہریوں کوفوری طور پر رہا کرے،پشتونخواملی عوامی پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں تمام ملک اور بالخصوص ہمارے صوبے میں کامیاب پر امن پہیہ جام وشٹر ڈاؤن ہڑتال پرسیاسی جمہوری پارٹیوں اور زندگی کے تمام مکتبہ فکر کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے مسلط حکومت کی جانب سے نہتے کارکنوں و عوام پر آنسو گیس،شیلنگ، لاٹھی چارج،اندھا دھند فائرنگ کرکے کارکنوں کو زخمی کرنے کے واقعہ اور صوبے بھر میں 200کے قریب سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔



سوراب، ڈاکو آئے سب کو یرغمال بنایا کھانا پکایا اور پھر 20لاکھ لوٹ کر فرار

| وقتِ اشاعت :  


سوراب: ضلع شہید سکندر آباد سوراب میں امن و امان کی صورتحال مزید ابتر ہو گئی گزشتہ شب زیرو پوائنٹ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر قائم ایک ہوٹل میں مسلح ڈاکوؤں نے بڑی واردات کرتے ہوئے ہوٹل میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا جبکہ پولیس کی بروقت کارروائی نہ ہونے پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے



بلوچستان شورش، جبری گمشدگیوں کی لپیٹ میں،کوئی واضح حل نظر نہیں آ رہا،ڈاکٹر مالک بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


لا ہو ر /کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان اس وقت دو سنگین مسائل، شورش اور جبری گمشدگیوں، کی لپیٹ میں ہے



کیا شاہراہیں،ریلوے،انٹرنیٹ ونظام زندگی بندکرنے کانام امن ہے، ہدایت الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ڈرگ مافیا،لینڈمافیا،منشیات اور ٹرالرزمافیاکے لیے دفعہ 144نافذ نہیں ہے بلکہ عوام کے لیے نافذ ہے۔



بلوچستان کے آج کا فیصلہ کل کے تاریخ دان نے نہیں اس سرزمین کے لوگوں نے کرناہے، لشکری رئیسانی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے آج کا فیصلہ کل کے تاریخ دان نے نہیں اس سرزمین کے لوگوں نے کرناہے،



وکلاء اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہے، بلوچستان بار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان بار کونسل نے وکلاء اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کی گرفتاریوں مذمت کرتے ہوئے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بار کونسل کے دو ممبر ان آدم خان رند ایڈووکیٹ ، محمد اسلم عمرانی ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی کارکنان کی حالیہ گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔



خضدار، قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار میں تصادم 4افراد جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:  کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دراکھالہ کے قریب مسافر کوچ اور مہران کار کے درمیان تصادم دو سگے بھائیوں سمیت چار افراد موقع پر جاں بحق تفصیلات کے مطابق پیر کے روز خضدار دراکھالہ کے مقام پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان تصادم ہوا



دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تحقیقات میں غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے 31 جنوری کو کوئٹہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے سفاکانہ واقعات میں شہید ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے گھروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی ان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی