کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں مادری زبانوں میں شاعری کو حکمرانوں کی جانب سے خطرہ قرار دینے کے اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ نہایت افسوسناک اور تشویشناک امر ہے کہ سرفراز بگٹی اپنی ہی مادری زبان اور اس کے ادبی ورثے کے خلاف اس طرح کے بیانات دے رہا ہے۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر ایڈووکیٹ سید آغا ظہور شاہ، سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ارباب فیاض، سینئر ایڈووکیٹ و سابق صدر پیپلز لائرز فورم بلوچستان انوار الحق کاکڑ اللہ والا، سینئر ایڈووکیٹ زعفران علی خان لونی، سینئر ایڈووکیٹ گل جتوئی، ایڈووکیٹ عدنان ابڑو، ایڈووکیٹ کامران، سینئر ایڈووکیٹ انور کاکڑ، سینئر ایڈووکیٹ شراف الدین، سینئر ایڈووکیٹ حمید کاکڑ، ایڈووکیٹ کلیم اللہ محمد شیخ، ایڈووکیٹ وزیر، ایڈووکیٹ تنویر شاہ وانی، ایڈووکیٹ علی خان کاکڑ، ایڈووکیٹ خالد خان اچکزئی، ایڈووکیٹ ہارون آفاق، ایڈووکیٹ نصر اللہ کاکوزئی، ایڈووکیٹ ریحان بابر، ایڈووکیٹ سمیع کاکڑ، ایڈووکیٹ غفار رند، ایڈووکیٹ ریحانہ، ایڈووکیٹ مولا داد بریچ، ایڈووکیٹ شراف الدین کاکڑ، ایڈووکیٹ شمس الدین کاکڑ، ایڈووکیٹ معین کاکڑ، ایڈووکیٹ ریحان جکرانی و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیپلز لائرز فورم کی موجودہ صوبائی کابینہ جو مسلط شدہ حیثیت میں فورم پر قابض بیٹھی ہوئی ہے، اس نے پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان کے آفس میں حالیہ اعلان کردہ آسامیوں پر ابھی سے بندربانٹ اور مبینہ لین دین کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
کوئٹہ: پشتونخواء نیپ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ علاقائی زبانوں کے علمی اور ادبی اداروں کو کسی بھی قسم کے شکوک و شبہات کی بنیاد پر متنازع بنانے کے بجائے ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر زرعی کالج کے احاطے میں درختوں کی کٹائی سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے وزیراعلیٰ نے اس واقعے کو ماحولیاتی تحفظ اور حکومتی پالیسیوں کے منافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر بلوچستان ریونیواتھارٹی نے صوبائی ٹیکس نظام میں شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دینے کیلئے الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم (e-IMS) رولز 2026 متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خضدار : خضدار ونگو ہل پر تیزرفتار پک اپ گاڑی الٹنے سے 4افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات خضدارشہدادکوٹ نیشنل ہائی وے ونگو ہل پرکے تیزرفتارپک اپ گاڑی الٹنے سے چار افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں جہاں ریسکیو ٹیموں نے گاڑی میں پھنسے افراد کو نکال کر لاشوں اور زخمیوں کو کرخ اورخضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیاگیا
کارروائی کے دوران علاقے میں قائم چار عارضی پناہ گاہوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے میں نامعلوم ڈرون مکان پر گر کر تباہ تین بچے زخمی ہو گئے پولیس حکام کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کہ ہنہ تھانہ کی حدود میں واقعہ کلی سنک میں عبدالرزاق نامی شخص کے گھر پر نامعلوم ڈرون گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود بی بی آمنہ، بی بی عالمہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اسد بلوچ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ آئین میں لکھا گیا ہے کہ مقامی زبانوں کو اہمیت دی جانی چاہیے۔ زبان بندی کرنے سے آنے والے وقت میں اچھے نتائج نہیں ہوں گے۔