تربت، پنجگور اور چاغی سے تین افراد کی نعشیں برآمد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: تربت کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی۔پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاپ سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت شریف ولد چنگیز کے نام سے ہوئی ہے مقتول کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح موٹرسائیکل افراد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے جسے بعد ازاں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔



بلوچستان ہائیکورٹ کا کوئٹہ میں ٹریفک سگنلز کی تنصیب اور مختلف سڑکوں کی تعمیر سے متعلق رپورٹ آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ میں کوئٹہ شہر میں ٹریفک مسائل اور پبلک ٹرانسپورٹ کی بہتری سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس محمد نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران آرڈر I رول 10 بمعہ سیکشن 151 سی پی سی کے تحت دائر CMA نمبر 85/2026 پر غور کیا گیا، جس میں دو وکلاء نے بطور مداخلت کار درخواست میں فریق بننے کی استدعا کی۔



قومی عدالتی پالیسی سازی کمیٹی نے کفایت شعاری اور توانائی بچت کے متعدد اقدامات کی منظوری دیدی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  بلوچستان ہائی کورٹ میں قومی عدالتی (پالیسی سازی) کمیٹی (NIPMC) کے زوم اجلاس کے بعد آل ججز اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے کی۔ اجلاس میں لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری سات نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا اور متفقہ طور پر اس کی توثیق کر دی گئی۔



جی ڈی اے میں کفایت شعاری سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی بچت، مزید ریونیو کے لیے تجاویز طلب

| وقتِ اشاعت :  


ڈائریکٹر جنرل نے اس موقع پر کہا کہ جی ڈی اے کو مستقبل میں مالی طور پر مضبوط اور خود کفیل ادارہ بنانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ ادارہ اپنی مالی ضروریات خود پوری کرنے کے قابل ہو سکے اور بتدریج مکمل مالی خود انحصاری کی طرف بڑھ سکے۔



بلوچستان حکومت کا بڑا کفایت شعاری پیکج، اخراجات میں نمایاں کمی کے لیے اہم فیصلے

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا خصوصی اجلاس، گورنر بلوچستان، اسپیکر صوبائی اسمبلی سمیت اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی خصوصی شرکت، کفایت شعاری پیکج کا اعلان، مہم کا آغاز چیف منسٹر سیکرٹریٹ سے کردیا گیا ،8 سو کے لگ بھگ غیر ضروری آسامیاں تحلیل کردی گئیں   کوئٹہ:وزیراعلیٰ… Read more »



تربت، گولیوں سے چھلنی نعش برآمد،لواحقین کا احتجاج ،شاہراہ بلاک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: تربت کے علاقے سے پولیس نے ایک شخص کی نعش قبضے میں لے لی ۔پولیس کے مطابق تربت کے علاقے ہوشاپ سے پولیس نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت شریف ولد چنگیز کے نام سے ہوئی ہے مقتول کو گزشتہ روز نامعلوم مسلح موٹرسائیکل افراد اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے تھے جسے بعد ازاں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔



زہری اور نوشکی میں کرفیو کو فوری طور پر ختم کیا جائے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ زہری میں مکمل کرفیو اور نوشکی میں شام سے صبح تک نافذ کرفیو نے عوام کی زندگی کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ زہری میں مسلسل کرفیو کے باعث روزمرہ ضروریاتِ زندگی اور خورد و نوش کی اشیاء کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں عوام خصوصاً بچے، خواتین اور بزرگ غذائی کمی اور بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔



پنجگور، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ندی سے ایک شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور: پنجگور سراوان مواچھ چوک پر گاڑی سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہوگیا جبکہ رخشان ندی سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد پولیس کے مطابق پنجگور مواچ چوک خدابادان میں نامعلوم سرف گاڈی سواروں کی فائرنگ سے عبداللہ ولد کریم جان جان بحق ہوگیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے