کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال کے پیش نظر کفایت شعاری اور ایندھن کے تحفظ کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کردیا ہے، جن کا اطلاق فوری طور پر تمام صوبائی محکموں، منسلک اداروں، خودمختار اداروں، صوبائی اسمبلی اور دیگر سرکاری اداروں پر ہوگا۔