گوادر،بجلی ٹرانسفارمر ٹھیک نہ کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ; گوادر کے علاقے میں بجلی کے ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے خواتین، بچوں کے ہمراہ روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو گئی سی پیک منصوبے کے سب سے بڑے پروجیکٹ گوادر پرانہ ملا بند کے مکینوں نے بجلی کی طویل بندش اور ٹرانسفارمر کی خرابی کے خلاف وائی چوک ائیر پورٹ فش ہاربر شاہراہ کو بلاک کرکے شدید احتجاج کیا ۔



شہید نواب بگٹی کی 11 ویں برسی،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان : نواب محمد اکبر خان بگٹی شہید کی 11ویں برسی کے موقع پر اندرون بلوچستان کے کئی اضلاع میں شٹر ڈاؤن رہی جبکہ کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں بھی ہڑتال کی وجہ سے دکانیں بند رہی ، آمدہ اطلاعات کے مطابق شہید نواب بگٹی کی برسی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں جزوی ہڑال رہی ، اس موقع پر دکانیں بھی بند تھیں جبکہ ٹریفک اور سکولوں میں حاضری معمول کی مطابق رہی ۔



مالی ادارے بلوچستان کے دور دراز علاقوں پر بھی توجہ دیں گورنر اسٹیٹ بینک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال میں ایک ہزار ارب روپے کے زرعی قرضوں کے اجراء کا ہدف رکھا گیا ہے ،بینک اس ہدف کے حصول کیلئے جغرافیائی و شعبہ جاتی عدم توازن دور کریں۔



ضلع ہرنائی میں کول مائنز بند کرنے کافیصلہ قبول نہیں ،پشتونخوامیپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں ضلع ہرنائی میں ایف سی کی جانب سے ضلع بھر کے کول مائنز کو بند کرنے اور عوام کا معاشی قتل کرنے کے غیر آئینی وغیر قانونی اور عوام دشمن اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مورخہ 13اگست کو کوئٹہ ہرنائی شاہراہ پر خوست کے قریب بم دھماکے کے دہشتگردانہ واقعہ میں ایف سی اہلکاروں کی شہادتیں ہوئیں جو قابل مذمت اور قابل گرفت اقدام ہے ۔



چیئر مین پی اے سی کے انکشافات حقیقت پر مبنی ہے ، گوادر کے تحفظ کے دعویداروں نے ہی گوادر بیج دیا ،مولانا واسع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن وجمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ گوادر کے تحفظ کرنے والوں نے گوادر کو بیچ دیا سابق وزیراعلیٰ کے دور حکومت میں گوادر میں ہونیوالے غیر قانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات ہونی چا ہئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نے جو الزامات لگائے ہیں یہ الزام نہیں بلکہ حقیقت ہے ۔



کوئٹہ، پولیس کا سٹی نالے میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کا منشیات کے عادی افراد کے خلاف ایکشن۔ سو سے زائد نشئیوں کو گرفتار گرفتار کرکے ان کے ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا۔ تفصیل کے مطابق کوئٹہ کے سٹی نالے میں پولیس نے منشیات کے عادی افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا۔



گوادر میں 31 ہزار ایکڑ سے زائداراضی میں بد عنوانی کی گئی ہے تحقیقات کی جائے ،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مجید خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گوادر میں 31 ہزار167 ایکڑ اراضی موجود ہ دور میں الٹ کی گئی ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئے گوادر بلوچ عوام کی ملکیت ہے کسی بھی وزیر یا وزیراعلیٰ کی ملکیت نہیں ہے جب گوادر میں بلوچ عوام نہیں ہونگے تو سی پیک کا کوئی فائدہ نہیں ملے گا گوادر اراضی سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا گیا ۔



بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ،قومی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کی قرار داد منظور

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر راحیلہ حمیدخان درانی کی زیر صدارت ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ۔ا جلاس میں جمعیت علماء اسلام کی شاہدہ رؤف نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مختلف شاہراہوں پر تیز رفتاری و دیگر وجوہات کی بناء پر آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔