لوکل گورنمنٹ فنڈز خردبرد سکینڈل میں ایک اور گواہ استغاثہ کابیان قلم بند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب عبدالمجید ناصر کے روبرو بلوچستان لوکل گورنمنٹ فنڈز خردبرد سکینڈل میں ایک اور گواہ استغاثہ کابیان قلم بند کرلیاگیا جبکہ دیگر گواہان استغاثہ کو عدالت نے 14جولائی کو طلب کرلیاہے ۔



محکمہ ریونیو کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا، جعفر مندوخیل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو وٹرانسپورٹ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ محکمہ ریونیو بلوچستان کو ایک چیلنج سمجھ کر اس کی وزارت کی بھاگ دوڑ سنبھالی تاکہ اس تباہ حال اور کرپشن سمیت دیگر خرا خرابیوں کو دور کرکے اس کو صحیح سمت پر لائیں ہم نے انقلابی اصلاحات کا نفاذ کیا اور آج ریونیو کو اپنے پاوں پر کھڑا کردیاہے ۔



این اے260 کے ضمنی انتخابات ،بی این پی، اے این پی اور ایچ ڈی پی کا مشتر کہ لائحہ عمل پر اتفاق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی ، بلوچستان نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے صوبہ اور کوئٹہ شہر کی سیاسی امن وامان اور حلقہ این اے260 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت جدوجہد پر اتفاق کر تے ہوئے بلوچستان اور کوئٹہ شہر میں پرامن، جمہوری روایات، رواداری، بھائی چارے اور باہمی احترام کر پروان چڑھانے کا عزم کیا ہے ۔



سیاسی پارٹیوں کے جلسوں میں صحافیوں پر تشدد افسوسناک ہے،وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ میں سیاسی جماعت کی تقریب میں نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین شہباز احمد پر پارٹی کے کارکنوں کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیا سی اور جمہوری سوچ اور فکر میں ایسے واقعات آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہیں۔



پنجگور ،پاک فضائیہ نے ایرانی ڈرون مار گرایا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران کا بغیر پائلٹ کا جاسوس طیارہ(ڈرون) گر کر تباہ ہوگیاتاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گرا یا پاکستانی فورسز نے سرحدی خلاف ورزی پر اسے مار گرایا ۔



سی پیک کے مغربی روٹ کو نظرانداز کیا گیا ہے بجٹ میں رقم مختص کیا جائے ،پشتونخوا میپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینیٹر محمد عثمان خان کاکڑ ، صوبائی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار اعظم خان موسیٰ خیل اور سینیٹر گل بشرہ نے سینیٹ کے موجودہ اجلاس میں وفاقی بجٹ پر بحث کے دوران مختلف شعبوں میں عوام کو سہولیات کی فراہمی ترقیاتی سکیموں سمیت مختلف اہم تجاویز سینیٹ کے مالیاتی اور مختلف کمیٹیوں و سینیٹ اجلاس میں پیش کیں ۔



جامعہ بلوچستان کی بورڈ آف ایڈوانس کا اجلاس ،بلوچستان یونیورسٹی کے فیسوں کو کم کر کے 2016 کی حالت پر بحال کر دیا گیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے بورڈ آف ایڈوانس اینڈ ریسرچ کا 117واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال یونیورسٹی کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈین فیکلٹی ڈاکٹر مدثر اسرار، ڈاکٹر مسعود احمد صدیقی، ڈاکٹر اختر محمد کاسی، ڈاکٹر اکرم دوست بلوچ، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔



غیر ملکی قوتوں نے صوبے میں پراکسی وار شروع کررکھی ہے ،بلوچستان کے ساحل اور وسائل سے ترقی کہیں اور ہورہی ہے، بلاول زرداری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں پیشی اور تھوڑی سے پوچھ گچھ کے بعد شریف برادران اپنا انجام دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں، ان کی لوٹ مار، عوام دشمنی اور ظلم کی لمبی داستانیں ہیں، شریف برادران جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ سے بچ بھی گئے تو عوام ان کا کڑا احتساب کرے گی۔