آل پا رٹیز اور گر ینڈ الا ئنس کی مشترکہ احتجا جی ریلوں پر تشدد وگر فتار یا ں قا بل قبول نہیں ، نیشنل پا رٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے گزشتہ روز آل پارٹیز اور گرینڈ الائنس کے مشترکہ احتجاجی ریلیوں پر تشدد، شیلنگ اور نیشنل پارٹی کے عہدیداران و کارکنان سمیت دیگر سیاسی کارکنوں و ملازمین کی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فارم 47 کی حکومت اپنی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جمہوری آوازوں کو طاقت کے زور پر دبانا چاہتی ہے۔



ریکو ڈک منصوبہ: 76 فیصد ملازمین کا تعلق بلوچستان سے ہے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ریکو ڈک مائننگ کمپنی (RDMC) نے اپنی حالیہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ منصوبے کی ترقی کا اصل محور بلوچستان کے مقامی لوگ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کے افرادی قوت میں نمایاں حصہ مقامی ہنرمندوں کا ہے، جس سے صوبے میں معاشی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔



چاغی، پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق، 3 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


چاغی :چاغی کے علاقے یک مچ کے قریب پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثہ خواتین اور بچوں سمیت سات افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یک مچ کے قریب دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہوگئے ۔



بلوچستان میں خواتین کو بااختیار بنانے اور پولیس نظام کو عوام دوست بنانے کی جانب ایک اور عملی پیش رفت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں خواتین کو بااختیار بنانے اور پولیس نظام کو عوام دوست بنانے کی جانب ایک اور عملی اور مؤثر قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت نصیر آباد رینج کے تمام اضلاع میں خواتین پولیس اہلکاروں کو مختلف اہم اور ذمہ دارانہ عہدوں پر مؤثر انداز میں تعینات کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ خواتین پولیس اہلکار اب مختلف تھانوں میں کمپلینٹ آفیسر، نائب محرر، کمپیوٹر آپریٹر سمیت دیگر انتظامی و فیصلہ ساز ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔



پشین کار روائی میں مطلو ب ملزم 2بھا ئیو ں سمیت ہلا ک جبکہ تین اہلکا ر زخمی ہو ئے ،سی ٹی ڈی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ؛  پشین کے علاقے میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ثناء اللہ آغااوراسکے دو بھائی ہلاک ہوگئے جبکہ 3پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔



احتجاج اور سڑکوں کی بندش سیاست نہیں انسانی جانوں کو خطرات میں ڈالنے کے مترادف ہے ،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان شدید موسمی ہنگامی صورتحال سے دوچارہے صوبائی حکومت کی پوری مشینری ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف ہے انسانی جانوں کے تحفظ اور متاثرہ علاقوں تک امدادی سامان کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔



کم عمری کی شادی کے بل سے والدین کو بلیک میل کیا جائے گا، مولانا عبدالغفور حیدری

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کم عمری کی شادی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بل سے والدین کو بلیک میل کیا جائے گا۔