کوئٹہ: گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے عاشورہ محرم کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دسویں محرم کا دن جہاں تمام مسلمانوں کیلئے سوگوار دن ہے وہاں یہ ان کیلئے باعث فخر بھی ہے کہ پوری انسانی تاریخ سید الشہداء حضرت امام حسینؓ ان کے اہل خاندان اور رفقاء کی جانب سے دی گئی عظیم الشان قربانی کی مثال پیش کرنے سے قاصر ہے
گوادر(خ ن)ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ کی سربراہی میں ڈگری کالج کی اراضی پر ناجائز قبضہ گیروں کے خلاف گذشتہ روز کاروائی کی گئی اورغیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ آپریشن کالج انتظامیہ ، طلباء سمیت عوامی شکایت پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابضین نے غیر قانونی طریقے سے کالج کی 100ایکڑ اراضی میں سے 40ایکڑز پرقبضہ کر رکھا تھا۔
گوادر : اسلام آباد کے حکمران گوادر کے مقامی ہوٹل میں بیٹھ کر گوادر کی ترقی کا اعلان کرتے ہیں افسوس ہے وہ عوام کے اندر آنے سے کتراتے ہیں، بلوچستان کے معاہدات پر پنجاب کے مالک نے دستخط کیے،بلوچستان کے مالک کو بطور گواہ دستخط کرایا گیا ، بدلے میں مالکی کو حق مہر کے طور پر ڈھائی سالہ ربر اسٹمپ حکمرانی دی گئی ،
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں محرم الحرام بالخصوص عاشورہ کے جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے تمام سیکورٹی اداروں کو مزید مستعد ،چوکس ، متحرک اور فعال رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیسے کی کان میں پانی بھر جانے کی وجہ سے اس میں پھنسے ہوئے دو چینی سمیت تین کان کنوں کو نکالنے کی کوششوں کو روک دیا گیا ہے یہ بات محکمہ انسپیکٹوریٹ آف مائنز کے سینئر اہلکاروں نے بتایا یہ کان کن سیسے کی اس کان میں 24ستمبر کو پھنس گئے تھے
گوادر : بلوچستان کی حکومت اور اپو زیشن میں شامل قوم پرست پارٹیاں گوادر کی اراضیات کو بے دردی سے لوٹ رہی ہیں ۔ ڈی سی گوادر اپنے پیش رؤ کی پیر وی کر رہی ہیں سا بقہ ڈی سی کو حکومتی قوم پرست اور موجودہ ڈی سی کو اپو زیشن قوم پرست جماعت کی آ شیر باد حاصل ہے ۔
کوئٹہ: بلوچ نیشنل موومنٹ کے چیئرمین خلیل بلوچ نے کوئٹہ میں شیعہ خواتین کی بہیمانہ قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کو مذہبی جنونیت پر قائم ریاست کی مخصوص ذہنیت نے نشانہ بناکراپنے روسیاہیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ شیعہ خواتین کو محض ان کی عقیدے کی بنیاد پر قتل کرناانسانیت کے خلاف ایک بھیانک جرم ہے۔
کوئٹہ : سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان اس وقت نازک دور سے گرزر رہاہے سیاست کے ایوانوں میں وہ لوگ آچکے ہیں جو عوام سے دور ہیں نازک حالات میں سیاسی کارکنوں پر صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے اہم ذمہ داریاں ہیں ،عبداللہ جان جمالدینی نہ صرف ایک دانشور تھے بلکہ وہ ایک فلسفہ اور نظریہ تھے
خضدار : وڈھ کے قریب قومی شاہراہ پر کار اور بس میں ٹکر کار میں سوار ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق پانچ زخمی لیویز ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار اور مخالف سمت سے آنے والی بس کے درمیان تصادم جس کے نتیجے میں ایک خاتون مریم بی بی اور کار ڈرائیور موقع
کوئٹہ”: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ایک پرامن، پڑھا لکھا اور ترقیافتہ بلوچستان ہماری منزل ہے جس کے حصول کے لئے سب کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی بالخصوص اساتذہ کرام کو علم ودانش کے فروغ کے ذریعہ نوجوان نسل کی کردار وذہن اور شخصیت سازی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔