قلات میں دو افراد قتل سبی اور نصیرآباد سے بم برآمد ،کوئٹہ سے متعددافراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+سبی : قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ، سبی جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیاگیا، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور پولیس کی کارروائی میں افغان باشندوں سمیت متعدد افراد گرفتار



اساتذہ پر تشدد کیخلاف جی ٹی اے کا بلوچستان بھر میں احتجاجی مظاہرے

| وقتِ اشاعت :  


اندرون بلوچستان : سکولوں میں مداخلت ، اساتذہ پر تشدد ، منظور شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ نہ ہونے کے خلاف جی ٹی اے کے زیر اہتمام صوبے کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے۔ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی مرکزی کال پر جی ٹی اے مستونگ کے زیر اہتمام اے سی گنداوہ کی سفید ریش ٹیچر پر تشدد اور ڈی ایس پی آوران کی خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے محکمہ تعلیم میں انتظامیہ اور بیرونی مداخلت کے خلاف اور 19نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کے حق میں اساتذہ کی کثیر تعداد نے ساراوان پریس کلب مستونگ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا



پی ٹی وی میں بلوچ افسران کو نظرانداز کیاجارہاہے، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے بیان میں پی ٹی وی میں بلوچ افسران و ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک اور انہیں دیوار سے لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ موجودہ دور حکومت میں حکمرانوں اور بیورو کریسی کی جانب سے ہر طبقہ فکر کے ساتھ ناروا سلوک ناقابل برداشت حد تک بڑھ چکا ہے بلوچستان میں احساس محرومی کی وجہ سے عوام پہلے ہی ذہنی تناؤ کا شکار ہیں



صوبے کے ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی ممکن اور ڈاکٹروں کی کمی دور کی جائے ،بلوچستان ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ حکومت کی آئینی ذمہ داریوں کا حصہ ہے کہ وہ عوام کو صحت کے سہولیات فراہم کرنا آئینی پابندی کرتے ہوئے حکومت عوام کی فلاح و بہبو د کیلئے کام کر یں



خضدار، واشک ،گنداوہ میں چار افراد قتل ،قلات سے لاش برآمد ،چاغی میں فائرنگ کے تبادلے میں7افراد گرفتار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+خضدار+قلات: اندرون بلوچستان فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق، قلات سے ایک شخص کی لاش برآمد، چاغی میں سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ،7افراد گرفتار



قلات،4سال قبل اغواء ہونیوالے تین افراد کی لاشیں برآمد، آواران اور کیچ میں2افراد قتل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+قلات:بلوچستان کے ضلع قلات سے چار سال قبل اغوا ہونے والے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں، دو سال پرانی ہونے کے باعث لاشیں ہڈیوں کا ڈھانچہ بن چکی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر قلات سلطان بگٹی کے مطابق قلات سے تقریبا اسی کلو میٹر دور پارود کے پہاڑی علاقے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تینوں افراد کو تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد کپڑوں سمیت دفنایا گیا تھا۔