
کوئٹہ: کوئٹہ میں فورسز کی کارروائی میں لشکر جھنگڑی کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار جاں بحق، پنجگور میں راکٹ باری، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد ونصیرآباد میں بھاری مقدار میں اسلحہ گولہ بارود برآمد، تخریب کاری کی کوشش ناکام، تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوا۔