بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ  کے تحت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ، ڈاکٹر فیصل احمد خان

| وقتِ اشاعت :  


بلوچستان پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل احمد خان نے کہا ہے کہ اتھارٹی کوئٹہ میں چلنے والی گرین بسوں کی تعداد میں اضافہ،صفا کوئٹہ منصوبہ،پسنی سولر سالٹ،تفتان میں ایل پی جی ٹیسٹنگ لیب بنانے،سرکلر روڈ،بلدیہ پلازہ اور اولڈ مٹن مارکیٹ پارکنگ پلازوں کی بڈنگ،مختلف اضلاع میں 10اسپتالوں اور 293سکولوں… Read more »



پنجاب یونیورسٹی میں بلوچ طلباء پر تشدد بلوچوں سے نفرت کا کھلا اظہار ہے، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے سینکڑوں طلبا حصول علم کے لیے اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں بلوچستان حکومت کے اخراجات پر زیر تعلیم ہیں۔جنہیں آئے روز ان کے قومی شناخت کے بنیاد پر بد سلوکی اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی بلوچ طلبا کو محض ان کے قومی شناخت کو بنیادبنا کر ہراساں کیا جاتا ہے اور ان کی پروفائلنگ ہوتی ہے تو کبھی ریاستی سرپرستی میں چلنے والے نام نہاد طلبا تنظیمیں انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے نفرت کا اظہار کرتے ہیں۔



لا کالج کوئٹہ کئی مہینوں سے تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں،بساک

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ ; یونیورسٹی آف بلوچستان سے منسلک یونیورسٹی لا کالج کوئٹہ میں امتحانات کی ملتوی و کلاسوں کی غیر فعالی طلبہ کے لیے تشویش کا سبب بن رہی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز امتحانات کو ملتوی کرنے اور کلاسوں کی غیر فعالیت سے نا صر ف طالبعلموں کی تعلیمی… Read more »



ثقافت ایک قوم کی اجتماعی یاداشت ہونے کے ناطے، ہزاروں سالوں پر محیط ہے، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پشتون کلچرل ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شملہ کے ساتھ ساتھ شال کا وقار و تعظیم بھی لازم ہے کیونکہ شال پشتون معاشرہ کی نصف آبادی کی نمائندگی کرتا ہے لہٰذا شال اور شملہ اپنی مشترکہ کاوشوں سے ہی نئی منازل طے کر سکتے ہیں۔



گرین بیلٹ کے نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے بند کئے جارہے ہیں، بی ایس او پجار

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے نصیرآباد پہلے سے تعلیمی پسماندگی کا شکار رہا ہے لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ڈیرہ مراد جمالی کیمپس کے ڈائریکٹر نے مل کر ادارہ کو کرپشن کی نظر کی۔چھ سال مکمل ہونے کے باوجود بھی بلڈنگ بھی مکمل نہیں کیا گیا اب نوبت یہاں تک آئی ہے