بلوچستان میں حکومتی رٹ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے،نذیر احمد بلوچ 

| وقتِ اشاعت :  


پنجگور : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر نذیر احمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حکومتی رٹ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے عوام کا جان ومال محفوظ نہیں مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ چیک پوسٹوں پر بھتہ خوری تک محدود  انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے 33 اضلاع میں حکومتی رٹ مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے



خضدار واقعے میں ملوث کسی بھی ظالم کو بخشا نہیں جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: خضدار میں خاتون کے اغواء کے واقعے پر حکومت بلوچستان نے سخت ترین کارروائی کا آغاز کر دیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے، جس کے نتیجے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وہ اس سانحے کی تفتیش کی خود نگرانی کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی مجرم کو رعایت نہ ملے اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔



خضدار واقعہ کی مذمت کر تے ہیں، خواتین کا اغواء بلوچ روایات کی پامالی ہے، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا ہے کہ خضدار میں ایک خاندان کو زدکوب کرکے اور خاتون کو اغواء کرنے کے منفی و گھناونے فعل نے بلوچ سماج کی اقدار و روایات کو ہلا کر رکھ دیا۔



خضدار واقعہ بلوچستان کی روایات کے منافی ہے ، متاثرہ فیملی کے ساتھ کھڑے ہیں، میر بالاچ خان ڈومکی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  07 فروری بلوچستان کے ممتاز قبائلی رہنماء میر بالاچ خان ڈومکی نے خضدار سے خاتون کے اغواء کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بلوچستان کی روایات، قبائلی اقدار اور معاشرتی اصولوں کے منافی قرار دیا ہے۔



پہلے نوجوان ،بوڑھوں اور اب میری بہنوں کو اٹھایا جا رہا ہے میں اس کو کیا نام دوں ،اخترمینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اخترجان مینگل نے خضدار پولیس لائن سے اسماء بلوچ کے اغواء کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں ، بوڑھوں اور اب ہماری بہنوں کو اٹھایا جا رہا ہے میں اس کو کیا نام دوں؟