عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کے حوالے سے اپنی تحقیقات دوبارہ شروع کریں گے لیکن ان کی توجہ کا مرکز امریکا نہیں بلکہ طالبان اور داعش ہوں گے۔
شمالی کوریاکی جانب سے ناقابلِ شناخت پروجیکٹائل فضا میں فائر کیا گیا ہے۔جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے فضا میں ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔
لندن: برطانیہ میں پٹرول کا بحران پیدا ہوگیا اور فوج کو کسی بھی وقت مدد کےلیے طلب کیا جاسکتا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن سمیت ملک بھر میں 4 روز سے مسلسل پٹرول کی قلت کا سامنا ہے اور پٹرول پمپوں پر گاڑیوں ، بسوں اور موٹرسائیکلوں کی میلوں لمبی قطاریں لگی ہیں۔ ملک کے 8 ہزار میں سے 90 فیصد پٹرول پمپوں پر پیٹرول ختم ہو گیا ہے۔
کسان تحریک کو ایک سال مکمل ہونے پر بھارتی کسانوں نے ایک بار پھر پورے ملک کو بند کردیا ہے۔“بھارت بند” ہڑتال صبح 6 بجے سے لے کر شام چار بجے تک تمام حکومتی اور نجی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔پنجاب کے وزیراعلی نے بھی ’بھارت بند‘کی حمایت کی ہے۔
اتوار کو ہونے والے عام انتخابات کے متوقع نتائج کے مطابق جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹس (ایس پی ڈی) پارٹی کم مارجن سے آگے رہی جس کے باعث اسے 2005 کے بعد پہلی بار حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے اور انجیلا مرکل کی 16 سالہ قدامت پسند حکومت ختم کرنے کے موقع ملا ہے۔ براڈکاسٹر اے آر ڈی کے نشر کردہ متوقع نتائج کے مطابق مرکزی بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریکٹس 25.5 فیصد ووٹس حاصل کرکے مرکل کی سی ڈی یو / سی ایس یو قدامت پسند بلاک سے آگے رہی جس نے 24.5 فیصد ووٹ حاصل کیے، تاہم دونوں گروپوں کا ماننا ہے کہ وہ آئندہ اقتدار سنبھالیں گے۔
يورپ کی سب سے بڑی معيشت کے حامل ملک جرمنی ميں آج پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔چانسلر انجيلا مرکل کا سولہ برس پر محيط اقتدار اور اس کے ساتھ ہی جرمن سياست کا ايک باب ختم ہونے کو ہے۔جرمنی ميں آج بروز اتوار پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ووٹ ڈالنے کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شروع ہوا۔ ملک بھر ميں لگ بھگ اٹھاسی ہزار پولنگ اسٹيشنز پر ووٹنگ جاری ہے اور ساڑھے چھ لاکھ رضاکار ان اسٹيشنز پر خدمات سر انجام دے رہے ہيں۔
افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی برادری تاحال تشویش کا شکار ہے۔ملک میں تنازعات کے بعد سے دارالحکومت کابل سمیت پورے افغانستان میں اسکولوں کو ایک ماہ کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حقیقی نمائندہ حکومت اور دہشتگردی کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے مختلف ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورت حال پر امریکا، چین اور پاکستان سے رابطے میں ہیں، طالبان کی جانب سے کیےگئے وعدوں کو پورا کروانے کے لیے چاروں ممالک کام کر رہے ہیں۔
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 22 لاکھ 94 ہزار 338 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 57 ہزار 608 ہو چکی ہیں۔
کراچی: محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کردیا ہے.محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں موجود طوفان ’’گلاب‘‘ کے حوالے سے تیسرا الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں سمندر طوفان ’گلاب‘ مٖرب کی جانب بڑھا ہے اور اس وقت کراچی سے 2200 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔