
عالمی ادارہ صحت( ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ فضائی آلودگی کے باعث سالانہ 70 لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی ) کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے بدھ کو اپنی فضائی کوالٹی کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی آلودگی اب انسانی صحت کے لیے سب سے بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے ، جس کی وجہ سے سالانہ 70 لاکھ افراد کی قبل از وقت اموات ہوتی ہیں۔