مقبوضہ کشمیر؛ زوردار دھماکے میں 17 سالہ لڑکی جاں بحق اور 6 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ایک گھر میں موجود کباڑ خانے میں پرانے شیلز اور گرنیڈز زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے جس کے نتیجے میں ایک لڑکی جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں غلام محمد وانی نامی شخص کے گھر میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ان کی 17 سالہ بیٹی جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔



دوسرے ممالک میں پیٹرول کی قیمت کیا ہے؟

| وقتِ اشاعت :  


وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت خطے کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے کم ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پرواویلا کرنے والوں کے ادوار میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح 52فیصد تک رہی۔



احمد مسعود نے مدد کیلئے امریکی لابنگ فرم کی خدمات لے لیں: امریکی اخبار

| وقتِ اشاعت :  


ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغان قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ گروپ کو استعمال کیا ہے۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق احمد مسعود نے امریکی مدد حاصل کرنے کے لیے لابنگ فرم رابرٹ اسٹرائیک کو ہائر کیا ہے۔



سی پیک پر کام کی سست رفتار سے چینی کمپنیاں پریشان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر سست رفتار پیش رفت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پینل نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ 3 برس کےدوران سی پیک پر غیر تسلی بخش کارکردگی پر چینی کمپنیوں نے عدم اطمینان کا اظہار کیاہے۔



چین کیخلاف امریکا اور برطانیہ کے نئے محاذ، آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور تائیوان شامل ہونگے، چین، نیوزی لینڈ اور فرانس کی جانب سے سخت مخالفت

| وقتِ اشاعت :  


واشنگٹن، بیجنگ، نئی دہلی، ٹوکیو،پیرس(جنگ نیوز،خبرایجنسیاں)چین کیخلاف امریکااور برطانیہ کے نئے محاذ، آسٹریلیا، بھارت، جاپان اور تائیوان شامل ہونگے ،سہ فریقی دفاعی اتحاد کے تحت امریکا اور برطانیہ آسٹریلیا کو جوہری آبدوز ٹیکنالوجی فراہم کرینگے۔



افغانستان سے انخلا کے دوران بحران پر نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ مستعفی

| وقتِ اشاعت :  


ایمسٹر ڈیم: نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ نے افغانستان سے انخلا کے دوران بدنظمی کے باعث تنقید پر استعفیٰ دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے انخلا کے دوران پیداہونے والے بحران کا ذمہ دار ٹھرائے جانے پر نیدرلینڈ کی وزیر خارجہ سگریڈ کاگ مستعفی ہوگئیں، نیدرلینڈ کی پارلیمنٹ نے ایک اجلاس کے دوران وزیر خارجہ کے خلاف تحریک پیش کی تھی جس میں افغانستان میں انخلا کے دوران پیدا ہونے والے بحران کی ذمہ داری وزیر خارجہ پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ حکومت کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کے باعث افغان مہاجرین کا انخلا مکمل نہیں ہوسکا۔