
واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ افغان فوج اور اشرف غنی امریکی توقعات پر پورا نہیں اترے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قطر کے دارالحکومت دوحا میں امریکی سفارتی دفتر کھولا جا رہا ہے۔ امریکہ کو طالبان کی حکومت تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔