اسلام آباد:پاکستان نے روس سے موخر ادائیگیوں پر تیل کی خریداری پر غور شروع کر دیا۔ازبکستان کے تاریخی سمرقند میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف کی روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں اس معاملے کا جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں وزیراعظم کے ساتھ جانے والے سرکاری ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم کی روسی صدر کے ساتھ 3 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔