
ریاض: سعودی عرب نے 18 ماہ کے وقفہ کے بعد غیر ملکیوں سے عمرہ درخواستیں وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سعودی حکومت نے کورونا پابندیوں کے باعث تقریباً 18 ماہ سے بندش کا شکار عمرہ سیزن کے آغاز کا اعلان کیا ہے جس کے بعد عمرہ کی خواہش رکھنے والے تمام غیر ملکی 9 اگست سے عمرہ درخواستیں جمع کراسکیں گے۔