
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی جارحیت دنیا بھر کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ایران سے ایک بار پھر دنیا بھر کے امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں تاہم ہم اکٹھے ہوکر ایرانی جارحیت کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور جتنا ہم ایک ساتھ کھڑے ہوں گے یہ اتنا ہی ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا۔